ایران میں خواتین کو اجازت
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گزشتہ قانون میں واضح طور پر خواتین کو موٹر سائیکل یا اسکوٹر چلانے سے منع نہیں کیا گیا تھا، لیکن عملی طور پر حکام لائسنس جاری کرنے سے انکار کر دیتے تھے۔ اس غیر واضح صورتحال کی وجہ سے، حادثات کی صورت میں خواتین کو قانونی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جاتا تھا، خواہ وہ خود متاثرہ فریق ہی کیوں نہ ہوں۔ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے منگل کو ٹریفک کوڈ کی وضاحت کے مقصد سے ایک قرارداد پر دستخط کیے، جس کی منظوری ایرانی کابینہ نے جنوری کے آخر میں دی تھی۔ النا کے مطابق، یہ قرارداد ٹریفک پولیس کو پابند کرتی ہے کہ وہ’’خواتین درخواست گزاروں کو عملی تربیت فراہم کرے، پولیس کی براہ راست نگرانی میں امتحان منعقد کرے، اور خواتین کو موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس جاری کرے۔‘‘
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خواتین کو
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔