شام کی معیشت کی بحالی: سعودی عرب کا بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
سعودی عرب اور شام کے درمیان 45 ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے لیے ایک فریم ورک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو فروغ دینا اور شام کی معیشت کی بحالی کی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔
یہ معاہدے دمشق میں شامی ڈویلپمنٹ فنڈ اور سعودی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے درمیان طے پائے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا شام حکومت کو ساڑھے 16 لاکھ بیرل خام تیل فراہم کرنے کا اعلان
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یہ منصوبے مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں اور ان کا مقصد معاشی سرگرمیوں کی بحالی، علاقائی روابط کو بہتر بنانا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔
یہ معاہدے سعودی سرمایہ کاری کے وفد کے دورۂ شام کے دوران طے پائے، جس کی قیادت سعودی وزیرِ سرمایہ کاری خالد الفالح کر رہے تھے۔
Saudi Arabia Invests $40B in Syria With 80 Major Aviation and Telecom Agreements…#Syria #SaudiArabiahttps://t.
— Saudi Expatriates (@saudiexpat) February 8, 2026
انہوں نے بتایا کہ سعودی-شامی بزنس کونسل کے تحت ایک علیحدہ رئیل اسٹیٹ منصوبے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
حالیہ برسوں میں سعودی عرب اور شام کے درمیان معاشی تعلقات مضبوط ہوئے ہیں، جن میں ہوابازی، ٹیلی کمیونی کیشن، انفراسٹرکچر اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔
دورے کے دوران سعودی عرب نے شام کے ٹیلی کمیونی کیشن شعبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا، جس میں ڈیجیٹل رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے }سلک لنک‘ منصوبہ شامل ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب اور شام کے درمیان 24 ارب ریال کے سرمایہ کاری معاہدے، اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز
خالد الفالح کے مطابق اس منصوبے کی قیادت سعودی عرب کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ایس ٹی سی کرے گی۔
اسی دوران سعودی فضائی کمپنی فلائی ناس نے شامی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت ’فلائی ناس شام‘ کے نام سے ایک نئی کمرشل ایئرلائن قائم کی جائے گی۔
یہ ایئرلائن ایک مشترکہ منصوبہ ہوگی، جس میں شامی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن اینڈ ایئر ٹرانسپورٹ کے پاس 51 فیصد جبکہ فلائی ناس کے پاس 49 فیصد حصص ہوں گے۔
مزید پڑھیں:
توقع ہے کہ اس ایئرلائن کی پروازیں رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں شروع ہو جائیں گی۔
نئی ایئرلائن مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور یورپ کے مختلف مقامات کے لیے پروازیں چلائے گی، جس کا مقصد شام کے لیے اور شام سے فضائی آمدورفت کو بڑھانا، علاقائی و عالمی رابطوں کو مضبوط بنانا اور فضائی سفر کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ہے۔
خالد الفالح نے کہا کہ یہ شراکت داری معاشی انضمام اور مارکیٹ روابط کو فروغ دیتی ہے، فضائی نقل و حمل کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنا کر ترقیاتی اہداف کے حصول میں مدد دیتی ہے۔
مزید پڑھیں:
’اس شراکت داری سے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے ساتھ ساتھ علاقائی معاشی استحکام کو بھی تقویت ملے گی۔‘
انہوں نے 0اعلان کیا کہ سعودی عرب حلب میں دو ہوائی اڈوں کی ترقی کے لیے مختلف مراحل میں 7.5 ارب سعودی ریال (تقریباً 2 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کرے گا۔
وزیرِ سرمایہ کاری نے یہ بھی بتایا کہ شام میں بڑے منصوبوں کی مالی معاونت کے لیے ’ایلاف انویسٹمنٹ فنڈ‘ کا آغاز کیا جا رہا ہے، جبکہ اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ ٹرانسفر کے چینلز دوبارہ فعال کر دیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اتھارٹی آف سول ایوی ایشن ایئرلائن ترقیاتی منصوبوں ٹیلی کمیونی کیشن خالد الفالح سعودی عرب شام شراکت داری فریم ورک فلائی ناس نقل و حمل وزیر سرمایہ کاری
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اتھارٹی آف سول ایوی ایشن ایئرلائن ترقیاتی منصوبوں ٹیلی کمیونی کیشن خالد الفالح شراکت داری فلائی ناس وزیر سرمایہ کاری سرمایہ کاری کے درمیان فلائی ناس اور شام کے لیے شام کے
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔