data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور میں پتنگ بازی، موسیقی، کھانوں اور تفریح سے بھرپور تین روزہ بسنت فیسٹیول کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچ گیا۔

تین دن تک شہر بھر میں بسنت کی رنگا رنگ تقریبات جاری رہیں، جہاں ہر عمر کے افراد تہوار کے رنگ میں رنگے دکھائی دیے۔ بچے، نوجوان اور بزرگ سبھی ہاتھوں میں پتنگیں لیے چھتوں پر موجود تھے۔ پیچے لڑانے، بوکاٹا کے نعروں، ڈھول کی تھاپ اور خوشیوں بھرے مناظر نے لاہور کی فضا کو جشن میں بدل دیا۔

مختلف مقامات پر دعوتوں کا اہتمام کیا گیا اور شہریوں نے بھرپور انداز میں بسنت کا لطف اٹھایا۔ بسنت کے آخری دن پتنگ بازی کے شوقین افراد کے لیے وقت صبح پانچ بجے تک بڑھا دیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں بسنت فیسٹیول کی کامیابی کے بعد صوبے کے دیگر شہروں میں بھی اس تہوار کے انعقاد کا عندیہ دیا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا