کراچی:

یو اے ای سواٹ چیلنج 2026 کے دوسرے روز سندھ پولیس کی اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) سواٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوسٹیج ریسکیو ایونٹ میں اپنے روایتی حریف بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ترجمان ایس ایس یو کے مطابق پاکستانی ٹیم نے چیلنج محض ایک منٹ 15 سیکنڈز میں مکمل کر کے واضح برتری حاصل کی، جبکہ بھارتی نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کی ٹیم نے یہی مقابلہ ایک منٹ 29 سیکنڈز میں مکمل کیا۔

ایس ایس یو سواٹ ٹیم کی اس نمایاں کامیابی پر ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت، رفتار اور ٹیم ورک کا اعلیٰ مظاہرہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یو اے ای سواٹ چیلنج 2026 دبئی پولیس کے زیرِ اہتمام منعقد ہو رہا ہے جو 11 فروری تک جاری رہے گا۔

عالمی سطح کے اس مشکل ترین ٹیکٹیکل مقابلے میں 52 ممالک کی 118 سواٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان کی نمائندگی اس عالمی ایونٹ میں سندھ پولیس کی ایس ایس یو کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس کی ٹیم بھی کر رہی ہے۔ یو اے ای سواٹ چیلنج کو دنیا کے مشکل ترین اور باوقار ٹیکٹیکل مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل ایس ایس یو سواٹ ٹیم ٹیم نے

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف