پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کے پہلے روز مثبت رجحان
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا آغاز مثبت زون سے ہوا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینچ میں ٹریڈنگ کے آغاز میں 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس اضافہ کے ساتھ ایک لاکھ 84 ہزار 697 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس 3702 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 84 ہزار 129 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔