پی سی بی اور آئی سی سی کے طویل اجلاس میں پاکستان کا اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق امور پر لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، آئی سی سی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے حکام کے درمیان طویل اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان نے اپنے تحفظات اور موقف کا دوٹوک انداز میں اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی وفد کے ساتھ ہونے والی بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ اجلاس میں زیرِ بحث آنے والے معاملات پر تفصیلی گفتگو کے بعد آئی سی سی کے نمائندے عمران خواجہ میٹنگ کی مکمل رپورٹ آئی سی سی حکام کو پیش کریں گے۔
پاکستان نے دلائل کے ساتھ اپنے تحفظات واضح کیے، جبکہ آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین نے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر نظرِ ثانی پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کرکٹ کے وسیع تر مفاد میں بھارت کے ساتھ میچ کھیلنا چاہیے۔
اجلاس کے دوران عمران خواجہ نے بعض معاملات پر پاکستان اور بنگلا دیش کے مؤقف کی حمایت بھی کی اور پی سی بی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کے مطابق عمران خواجہ کی رپورٹ کی روشنی میں آئی سی سی ایک یا دو روز میں پاکستان کی شرائط اور تجاویز پر اپنا جواب پی سی بی کو دے گی۔
دوسری جانب اگلے مرحلے میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی جلد وزیراعظم شہباز شریف کو اجلاس میں زیرِ بحث آنے والے امور پر بریفنگ دیں گے۔ پی سی بی کے سربراہ نے اجلاس میں واضح کیا کہ حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش نے سکیورٹی خدشات اور ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے باعث اپنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا میں کرانے کی درخواست کی تھی، تاہم بھارت نواز آئی سی سی نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے بنگلا دیش کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا اور اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا۔
اس فیصلے کے خلاف پاکستان نے بنگلا دیش کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا اور بطور احتجاج 15 فروری کو بھارت کے خلاف گروپ میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں پاکستان بنگلا دیش اجلاس میں بھارت کے پی سی بی کے ساتھ
پڑھیں:
رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حافظ آباد میں رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹریفک وارڈن کی جانب سے ریلوے پھاٹک کے قریب رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا گیا جس پر ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور اس نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ آئے روز کے بھاری جرمانوں سے تنگ ہوکر رکشے کو آگ لگائی ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او کامران حمید کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :