data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز لیاقت جسکانی جان کی بازی ہار گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ہیڈ کوارٹرز لیاقت جسکانی جان کی بازی ہار گئے۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ لیاقت جسکانی گاڑی چلاتے ہوئے اچانک دل کے دورے کا شکار ہوئے، جس کے باعث ان کی گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے حادثے کا شکار ہو گئی، حادثہ اتنا شدید تھا کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی لیاقت جسکانی اس وقت اپنی ذاتی گاڑی میں تنہا سفر کر رہے تھے جب لطیف آباد نمبر 12 کے علاقے میں پکوڑا اسٹاپ کے قریب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی تمام پہلوؤں سے تصدیق کی جا سکے، پولیس افسران، اہلکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے لیاقت جسکانی کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

 انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز حیدرآباد لیاقت جسکانی کے المناک ٹریفک حادثے میں انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ لیاقت جسکانی ایک فرض شناس، محنتی اور پیشہ ور افسر تھے جن کی اچانک وفات محکمہ پولیس کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، اللہ تعالیٰ لیاقت جسکانی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو اس کڑے امتحان میں صبرِ جمیل نصیب کرے، سندھ پولیس اس غم کی گھڑی میں مرحوم کے اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لیاقت جسکانی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک حادثے ڈی ایس پی

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا