جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بحال
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
—فائل فوٹو
جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بحال کر دی گئی۔
اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس صدر راولپنڈی سے پاک سیکریٹریٹ تک چل رہی ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں گرین بس سروس بھی بحال کر دی گئی ہے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان میٹرو بس سروس آج بھی بند ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انتظامیہ کی جانب سے میٹرو بس سروس دو روز کے لیے معطل کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس معطل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میٹرو بس سروس
پڑھیں:
راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
فائل فوٹواڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی فیکٹری ناکے پہنچ گئیں، پولیس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے قافلے کو روک دیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے تھے۔
سہیل آفریدی اپنی کابینہ ارکان کے ہمراہ گورکھ پور فیکٹری ناکے پر موجود ہیں، جہاں پولیس نے انہیں روک دیا۔