اسلام آباد (نیوز ڈیسک)گرین پاکستان انیشیئٹو (جی پی آئی) کی رہنمائی میں ڈے زی پرائیویٹ لمیٹڈ نے زرعی اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں نمایاں پیش رفت حاصل کر لی ہے، جس کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بنجر اور صحرائی زمین کو قابلِ کاشت بنایا جا رہا ہے اور پائیدار زرعی ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق جی پی آئی کی موثر حکمت عملی کے باعث زرعی و لائیو اسٹاک کا شعبہ جدید ٹیکنالوجی اور دیرپا خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔ ڈے زی پرائیویٹ لمیٹڈ نے جدید زرعی طریقوں کے ذریعے تقریباً تین ہزار ایکڑ بنجر اور صحرائی زمین کو قابلِ کاشت بنا دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے روڈز گراس اور الفالفہ جیسا قابلِ برآمد چارہ جدید سینٹرل پیوٹ آبپاشی نظام کے تحت کاشت کیا جا رہا ہے، جس سے پانی کے مؤثر استعمال کے ساتھ پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہوا ہے۔

لائیو اسٹاک کے شعبے میں بھی ڈے زی پرائیویٹ لمیٹڈ اعلیٰ امریکی نسلوں کے جانوروں کی جدید سائنسی طریقوں سے افزائش کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے “آئی وی ایف” اور “ایمبریو ٹرانسفر” پروگرامز کے ذریعے جانوروں کی بہتر جینیاتی نسلیں حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ دودھ اور گوشت کی پیداوار میں معیار اور مقدار دونوں میں بہتری لائی جا سکے۔

جی پی آئی کے جدید اقدامات زرعی اور لائیو اسٹاک شعبے میں دیرپا استحکام اور مسلسل پیش رفت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق جی پی آئی کی نگرانی میں ڈے زی پرائیویٹ لمیٹڈ جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک نمایاں اور کامیاب ماڈل بن کر سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جی پی آئی کی رہنمائی میں زرعی و لائیو اسٹاک ترقی کا خواب اب محض منصوبہ نہیں رہا بلکہ جدید ٹیکنالوجی اور عملی پیش رفت کی شکل اختیار کر چکا ہے، جو ملکی معیشت اور خوراک کی خود کفالت کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

https://dailymumtaz.

com/wp-content/uploads/2026/02/WhatsApp-Video-2026-02-09-at-8.59.23-AM.mp4

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: لائیو اسٹاک جی پی آئی کی جا رہا ہے پیش رفت

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی