ونٹر اولمپکس کیلئے کھلاڑیوں کو گرم رکھنے والا انقلابی سسٹم
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
نیویارک (ویب ڈیسک) ایڈیڈاس نے ونٹر اولمپکس کے لیے ایک نیا اور انقلابی لباس تیار کر لیا۔
یہ لباس کھلاڑیوں کو اندر سے گرم رکھنے کے لیے جدید حرارتی ٹیکنالوجی سے لیس ہے، بظاہر ایک عام ٹریک سوٹ جیسا دکھائی دیتا ہے لیکن اس میں نصب حرارتی پیڈز کھلاڑیوں کے اہم پٹھوں کو گرم رکھنے کے لیے کام کرتے ہیں تاکہ وہ ٹریننگ یا وارم اپ کے بعد بھی اپنے جسمانی درجہ حرارت کو برقرار رکھ سکیں۔
ایڈیڈاس کی ایتھلیٹ پرفارمنس کی ڈائریکٹر مارگریٹاریکولیا کا کہنا ہے کہ ایڈیڈاس کئی برسوں سے اس نوعیت کے سسٹمز پر کام کر رہا ہے، 2012 کے لندن اولمپکس میں اس نے ٹریک سائیکل سواروں کے لیے اسی طرح کے آلات متعارف کرائے تھے تاکہ وہ اپنے پٹھوں کا موزوں درجہ حرارت حاصل کرکے طاقت کا مؤثر استعمال کر سکیں۔
اب ایڈیڈاس نے اس لباس کا نیا ورژن ونٹر اولمپکس کے لیے خاص طور پر تیار کیا ہے تاکہ کھلاڑی منفی درجہ حرارت میں عالمی معیار کی کارکردگی کے حصول کے دوران سردی سے نمٹنے میں کامیاب ہو سکیں۔
اس لباس میں حرارتی پیڈز ان پٹھوں پر خاص طور پر توجہ دیتے ہیں جو سردی میں متاثر ہو سکتے ہیں اور اضافی خصوصیات جیسے بوسٹ موڈ بھی شامل ہیں جو ضرورت کے وقت مزید حرارت فراہم کرتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔