بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات کا نیا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
کوئٹہ:
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی تا مکمل طور پر ابر آلود رہے گا۔ کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
جبکہ ژوب، موسیٰ خیل، مستونگ، قلات، تربت، چاغی، گوادر اور خاران میں بھی بارش کی توقع ہے۔
درجہ حرارت کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں منفی ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
زیارت میں بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری اور ژوب میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 12 اور تربت میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا، جبکہ نوکنڈی میں 9 اور چمن میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 اور جیوانی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا
پڑھیں:
گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
اویس کیانی: گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مختلف سیکیورٹی اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، پنجاب رینجرز، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور جی بی اسکاؤٹس کے اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
حکومتی منظوری کے بعد پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 220 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔
سیکیورٹی پلان کے تحت پاک فوج کے 985 جوان، پنجاب پولیس کے 6 ہزار اہلکار، اسلام آباد پولیس کے 1500 اہلکار، پنجاب رینجرز کے 2 ہزار جوان، ایف سی کے ایک ہزار اہلکار جبکہ جی بی اسکاؤٹس کے 1500 اہلکار انتخابی ڈیوٹی انجام دیں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز اور اہم مقامات پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ ووٹرز محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔