ترکیہ میں منفی درجہ حرارت کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا‘ نظام زندگی درہم برہم
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
انقرہ : ترکیہ کے مختلف علاقوں میںشدید برف باری کی وجہ سے منفی درجہ حرارت کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔
عالمی میڈیا کے مطابق ملک کے مشرقی اناطولیہ کے علاقوں میں مسلسل شدید برف باری کی وجہ سے درجہ حرارت منفی35 تک گرگیا ہے۔ مذکورہ حوالے سے حکومت نے عوام الناس کو وارننگ جاری کرتے ہوئے شدید سردی سے متاثرہ علاقوں میں خود کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے جاری اعداد و شمار میں صوبہ ہکاری کا قصبہ یوکسیکووا ملک کے سرد ترین رہائشی علاقوں میں سرفہرست رہا۔ مرکزی رپورٹ کے مطابق صلاح الدین ایوبی ائرپورٹ کے گرد و نواح میں درجہ حرارت غیر معمولی طور پر درجہ حرارت منفی 35 ڈگری تک گرچکا ہے۔ جہاں گاڑیاں مکمل طور پر منجمد ہو گئیں اور عمارتوں کی چھتوں سے برف کی بڑی بڑی لٹیں بن گئیں ہیں جبکہ مقامی باشندوں نے خود کو گھروں کے اندر قالینوں اور نائیلون سے ڈھانپ لیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل علاقوں میں
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔