پرانے لاہور کی اصل روح کو محسوس کرنے کے لیے اندرونِ لاہور میں واقع صادقین بیٹھک ایک منفرد اور دلکش مقام کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔ یہ بیٹھک دہلی گیٹ کے قریب، گلی سرجن سنگھ میں واقع ہے، جہاں مغل دور کے شاندار فنِ تعمیر کی جھلک اور ماضی کی تہذیب کو قریب سے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: مصور صفدر علی کی ’گم شدہ‘ پینٹنگز کی یوٹیوب پر ڈرامائی بازیافت

صادقین بیٹھک کے بانی ذیشان حیدر ہیں، جنہوں نے لندن سے واپسی پر نامور مصور اور خطاط صادقین کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اس ثقافتی مرکز کی بنیاد رکھی۔ ذیشان حیدر کے مطابق صادقین نے کبھی اپنی کوئی پینٹنگ فروخت نہیں کی، بلکہ فن کو روحانی اور فکری اظہار کا ذریعہ بنایا۔

یہ بیٹھک صادقین کے نام سے منسوب فن پاروں اور پینٹنگز کی نمائش کے لیے بھی مخصوص ہے، جو دیکھنے والوں کو فن کی گہرائی اور تخلیقی وسعت سے روشناس کراتے ہیں۔

صادقین بیٹھک کو ایک جامع ثقافتی مرکز کے طور پر بھی پیش کیا گیا ہے، جہاں نمائشیں، خطاطی کے پروگرام، فلم اسکریننگ، فوٹوگرافی، کتابوں کی رونمائی، شعری محفلیں اور دیگر ادبی و ثقافتی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ یہ پلیٹ فارم فنونِ لطیفہ کے فروغ اور تخلیقی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بہترین جگہ فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: حمید اختر کی ‘کال کوٹھری’  اور آج کا پاکستان

اس کے علاوہ، صادقین بیٹھک شادیوں، سالگرہوں اور دیگر نجی تقریبات کے لیے بھی ایک خوبصورت، پُرسکون اور باوقار مقام فراہم کرتی ہے، جہاں ماضی کی تہذیب اور فن کی خوشبو آج بھی محسوس کی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اندرون لاہور دہلی گیٹ صادقین صادقین بیٹھک گلی سرجن سنگھ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اندرون لاہور دہلی گیٹ صادقین بیٹھک گلی سرجن سنگھ صادقین بیٹھک کے لیے

پڑھیں:

لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ

ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 13 جون کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر سے معروف نوحہ خواں حضرات کو بھی خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے جبکہ ماتمی سنگتیں بھی دُختر رسولؑ کو پرسہ دیں گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو نوحہ خواں حضرات اور ماتمی انجمنوں کے سالاروں سے رابطے کر رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ماتمی سنگتوں کے سالاروں اور نوحہ خواں حضرات نے اظہار تشکر کیا ہے کہ انہیں بھی اس عظیم اجتماع میں شرکت کا موقع دیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں نوحہ خواں حضرات نوحہ خوانی کیساتھ شہیدِ امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو بھی اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • نابالغ بچے کا نان نفقہ کسی معاہدے سے ختم نہیں کیا جا سکتا: لاہور ہائیکورٹ
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف