چین ، جمی لائی کو تین مقدمات میں20 سال قید کی سزا سنا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
چین ، جمی لائی کو تین مقدمات میں20 سال قید کی سزا سنا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2026 سب نیوز
بیجنگ :ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون کی خلاف ورزی ، چین مخالف اور ہانگ کانگ میں بدامنی پھیلانے والے مقدمات میں ملزم قرار دیے گئے جمی لائی اور ایپل ڈیلی سمیت تین کمپنیوں کے خلاف سزاؤں کا اعلان کیا گیا۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی ہائی کورٹ نے اسی روز فیصلہ سناتے ہوئے جمی لائی کو غیر ملکی قوتوں سے سازباز کی دو سازشوں اور اشتعال انگیز مواد کی اشاعت کی سازش کے ایک جرم میں مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق،
اسی مقدمے میں شریک دیگر ملزمان میں چن زی وا کو 6 سال 3 ماہ اور اینڈی لی یو ہین کو 7 سال 3 ماہ قید کی سزا دی گئی۔
اس مقدمے میں جمی لائی ، ایپل ڈیلی لمیٹڈ، ایپل ڈیلی پرنٹنگ لمیٹڈ اور ایپل ڈیلی انٹرنیٹ لمیٹڈ پر اشتعال انگیز مواد کی اشاعت اور غیر ملکی قوتوں سے سازباز کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ جمی لائی پر غیر ملکی قوتوں سے سازباز کی ایک اور سازش کا الزام بھی ثابت ہوا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی ریاستی کونسلر شین ای چھن کی میلان سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت پاکستان کو مستقل دشمن بنا کر رکھنے کی بھارتی پالیسی ناکام ہو چکی ،ششی تھرورکا دو ٹوک اعتراف پاکستان میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، چینی وزارت خارجہ امریکی دباؤ کے آگے مودی کی پسپائی؟ کانگریس کے سنگین الزامات چین کی ترقی اور تبدیلی بے مثال اور ناقابل یقین ہے ، سیکرٹری جنرل عرب لیگ ایران میں امریکی شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم، واشنگٹن کا ہنگامی انتباہ چین ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، چینی نائب وزیر خارجہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قید کی سزا جمی لائی
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔