غلط انداز میں سونا کمر اور ریڑھ کی ہڈی کے لیے بڑا خطرہ ہو سکتا ہے
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صحت مند زندگی کے لیے متوازن غذا اور جسمانی سرگرمی کے ساتھ ساتھ معیاری اور پُرسکون نیند کو بھی بنیادی حیثیت حاصل ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند نہ صرف جسمانی تھکن دور کرتی ہے بلکہ ذہنی صلاحیت، جذباتی توازن اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے، تاہم اگر نیند کا دورانیہ یا سونے کا انداز درست نہ ہو تو یہی نیند مختلف جسمانی مسائل، خصوصاً کمر درد کا سبب بن سکتی ہے۔
طبی رپورٹس کے مطابق نیند کے دوران جسم کی پوزیشن ریڑھ کی ہڈی، گردن اور پٹھوں پر براہِ راست اثر ڈالتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غلط انداز میں سونا وقت کے ساتھ ساتھ کمر کے دائمی درد، گردن کی اکڑن اور اعصابی مسائل کو جنم دے سکتا ہے۔
پیٹ کے بل سونے کو سب سے زیادہ نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس سے گردن غیر فطری زاویے پر مڑ جاتی ہے اور ریڑھ کی ہڈی پر اضافی دباؤ پڑتا ہے۔
ماہرین کے مطابق کمر کے بل سونا سب سے محفوظ اور متوازن پوزیشن سمجھی جاتی ہے۔ اس انداز میں جسم کا وزن یکساں طور پر تقسیم ہو جاتا ہے، جس سے دباؤ کم پڑتا ہے۔ اگر گھٹنوں کے نیچے ہلکا سا تکیہ رکھ لیا جائے تو ریڑھ کی ہڈی کا قدرتی خم برقرار رہتا ہے اور نچلی کمر کو بہتر سہارا ملتا ہے، جو درد میں نمایاں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔
اسی طرح کروٹ لے کر سونا بھی مفید تصور کیا جاتا ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو پہلے سے کمر کے مسائل کا شکار ہوں۔ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ کروٹ کے دوران گھٹنوں کے درمیان تکیہ رکھا جائے تاکہ کولہوں اور کمر کے نچلے حصے پر دباؤ کم ہو اور جسم سیدھی حالت میں رہے۔
بعض ماہرین ٹانگوں کو ہلکا سا موڑ کر سونے کو بھی فائدہ مند قرار دیتے ہیں کیونکہ اس سے مہروں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رہتا ہے۔
کمر درد سے بچاؤ کے لیے صرف پوزیشن ہی نہیں بلکہ درست گدے اور تکیے کا انتخاب بھی بے حد ضروری ہے۔ درمیانی سختی والا گدا ریڑھ کی ہڈی کو قدرتی حالت میں رکھنے میں مدد دیتا ہے جب کہ نامناسب یا پرانا گدا مسائل کو بڑھا سکتا ہے۔ اسی طرح تکیہ ایسا ہونا چاہیے جو گردن کو غیر فطری زاویے پر نہ لے جائے۔
ماہرین نیند کے معمولات کو بھی اہم قرار دیتے ہیں اور مشورہ دیتے ہیں کہ روزانہ ایک ہی وقت پر سونا اور جاگنا جسمانی گھڑی کو متوازن رکھتا ہے۔ سونے سے پہلے موبائل فون اور اسکرین کا کم استعمال، ہلکی پھلکی اسٹریچنگ اور ذہنی سکون کی سرگرمیاں بہتر نیند کے حصول میں مدد دیتی ہیں۔
ان عادات کو اپنانے سے نہ صرف نیند بہتر ہوتی ہے بلکہ کمر درد جیسے مسائل سے بھی بچا جا سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریڑھ کی ہڈی سکتا ہے کے لیے کمر کے
پڑھیں:
پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔