جوا پروموشن کیس، ڈکی بھائی، اہلیہ اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
یوٹیوبر ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ----فائل فوٹو
لاہور کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔
ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر کے خلاف جوئے کی پرموشن کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزمان پیش ہوئے۔
عدالت میں سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔
حال ہی میں جوئے کی ایپ کی تشہیر کے کیس میں بھاری رقم کے عوض ضمانت پر رہائی پانے والے پاکستان کے معروف یوٹیوبر نے 100 دنوں کی قید کے دوران پیش آئے حالات و واقعات سے پردہ اُٹھا دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے مقدمے کے گواہوں کو 23 فروری کو طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے ڈکی بھائی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں ملزمان پر آن لائن جوا ویب سائٹس کی تشہیر کا الزام ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈکی بھائی سمیت دیگر
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔