کراچی: اسپیشل بچوں کیلئے چڑیا گھر میں داخلہ فیس ختم
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے چڑیا گھر میں اسپیشل بچوں کے لیے داخلہ فیس ختم کر دی گئی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے چڑیا گھر کے افسران کو اسپیشل بچوں کے لیے داخلہ فیس ختم کرنے کے فوری احکامات جاری کیے ہیں۔
کراچی چڑیا گھر شہر کا قدیم ترین ہے، جو کراچی کے ہر..
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اسپیشل بچے ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور معاشرے کو ذمے داری لینی چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اسپیشل بچوں کے لیے روزگار، ہنر اور آگاہی منصوبے چلا رہی ہے۔
میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ اسپیشل بچوں کے لیے جدید تعلیم، معاون آلات اور موزوں نصاب ترجیح ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسپیشل بچوں کے لیے چڑیا گھر
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔