واٹس ایپ میں انسٹاگرام کی طرح ’کلوز فرینڈز‘ فیچر متعارف کرانے کی تیاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
واٹس ایپ میں جلد انسٹاگرام سے مشابہ ’کلوز فرینڈز‘ فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے اسٹیٹس اپڈیٹس مخصوص افراد تک محدود کر سکیں گے۔
واٹس ایپ کی نئی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے۔ اس سہولت کے تحت صارفین اپنی رابطہ فہرست میں سے منتخب افراد کی ایک مخصوص فہرست تیار کر سکیں گے اور ہر بار نجی ترتیبات تبدیل کیے بغیر صرف ایک بار دبانے سے اسٹیٹس شیئر کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹس شیئر کرتے وقت 4 اختیارات دستیاب ہوں گے، جن میں ’مائی کانٹیکٹس‘، ’مائی کانٹیکٹس ایکسیپٹ‘، ’اونلی شیئر وتھ‘ اور ’کلوزڈ فرینڈز‘ شامل ہوں گے۔ ’کلوز فرینڈز‘ کے انتخاب سے صارفین اپنی اپڈیٹس صرف قابلِ اعتماد یا منتخب افراد تک محدود رکھ سکیں گے۔
صارفین کو یہ اختیار بھی حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی وقت اپنی قریبی دوستوں کی فہرست میں تبدیلی کر سکیں، یعنی کسی کو شامل یا خارج کر سکیں، اور اس عمل کی اطلاع متعلقہ فرد کو نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ پہلے سے شیئر کیے گئے اسٹیٹس پر بھی اس تبدیلی کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیے: واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان
یہ فیچر اس وقت آزمائشی مرحلے میں ہے اور اسے باقاعدہ اجرا سے قبل جانچا جا رہا ہے۔ امکان ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں اسے عام صارفین کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔
واٹس ایپ دیگر نئی سہولیات پر بھی کام کر رہا ہے، جن میں تصاویر اور ویڈیوز کو بطور مسودہ محفوظ کرنے اور چینل منتظمین کے لیے ذاتی نوعیت کے پروفائلز شامل ہیں۔ آنے والی اپڈیٹس میں مزید نئی خصوصیات متعارف کرائے جانے کی توقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
close friends whatsapp کلوز فرینڈز واٹس ایپ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کلوز فرینڈز واٹس ایپ کلوز فرینڈز واٹس ایپ کر سکیں سکیں گے کے لیے
پڑھیں:
معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
کراچی: ملک میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے ساتھ کے الیکٹرک صنعتی صارفین کی جانب سے بجلی کے استعمال نے نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔ مالی سال 2026 کے دوران کے الیکٹرک کے صنعتی فیڈرز پر بجلی کی مجموعی کھپت 6 ارب 8 کروڑ یونٹس (6.08 ارب یونٹس) ریکارڈ کی گئی، جو ادارے کی تاریخ میں کسی بھی مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔
کے الیکٹرک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صنعتی بجلی کی طلب میں یہ نمایاں اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی کی صنعتوں کو مسلسل، قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی نے صنعتی پیداوار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد طہٰ نے کہا کہ صنعتی بجلی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ حکومت پاکستان، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) اور کراچی کی صنعتی برادری کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق سرمایہ کاری کے بہتر ماحول، صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور کاروباری اعتماد میں اضافے نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اور کے الیکٹرک 2013 سے صنعتی فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھے ہوئے ہے تاکہ صنعتوں کی پیداوار اور برآمدات متاثر نہ ہوں۔
بی تھری کیٹیگری میں سب سے زیادہ بجلی استعمال
اعلامیے کے مطابق سب سے زیادہ بجلی کا استعمال بی تھری (B3) کیٹیگری میں ریکارڈ کیا گیا، جس میں 501 سے 5 ہزار کلوواٹ تک بجلی استعمال کرنے والی صنعتیں شامل ہیں۔ اس زمرے میں سیمنٹ، اسٹیل، ٹیکسٹائل، کیمیکل اور دیگر بڑے صنعتی شعبے شامل ہیں۔
ماہانہ بنیاد پر جون 2026 میں صنعتی بجلی کی کھپت سب سے زیادہ رہی، جبکہ اپریل 2026 دوسرے نمبر پر رہا۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد سے زائد اضافہ
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں صنعتی صارفین نے 5.04 ارب یونٹس بجلی استعمال کی تھی، جبکہ مالی سال 2026 میں یہ مقدار بڑھ کر 6.08 ارب یونٹس تک پہنچ گئی، جو 20 فیصد سے زائد سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
اس سے قبل مالی سال 2022 میں صنعتی بجلی کی کھپت 5.84 ارب یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم رواں مالی سال میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔
349 نئے صنعتی کنکشنز فراہم
کے الیکٹرک کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران 349 نئے صنعتی کنکشنز جاری کیے گئے، جبکہ 273 صنعتی صارفین نے اپنے بجلی کے لوڈ میں اضافہ کیا، جس سے مجموعی طور پر 168 میگاواٹ اضافی طلب قومی گرڈ میں شامل ہوئی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کو کیپٹو پاور پلانٹس سے قومی گرڈ پر منتقل کرنے کی پالیسی، معاشی بحالی اور صنعتی پیداوار میں اضافے نے بھی بجلی کی طلب بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ صنعتی فیڈرز کی ریکوری کی شرح تمام صارفین کے مختلف زمروں میں سب سے بہتر رہی، جو بروقت بلوں کی ادائیگی اور لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔
کے الیکٹرک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کی صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی آئندہ بھی اس کی اولین ترجیح رہے گی تاکہ ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھا جا سکے۔