اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کوپیشکش ہے کہ وہ کمیٹیوں میں واپس آئیں۔

ایک انٹرویو میں عطا تارڑ نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کی شٹرڈائون کی کال کو مسترد کردیا ،سب دکانیں کھلی ر ہیں، شٹرڈائون کو لوگوں نے مسترد کردیا۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر کوپیشکش ہے کہ وہ کمیٹیوں میں واپس آئیں، اپوزیشن نے سب کچھ کرکے دیکھ لیا، اگلا ہفتہ بہت اہم ہے جب کہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقل کرنے کی کوئی بھی تجویز نہیں ہے۔

مریم نواز سے صدر عالمی بینک کی ملاقات، شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

بسنت کے حوالے سے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بسنت منانے کیلئے بیرون ملک سے بھی لوگ آئے ہیں، قوم پر بسنت کا بخار سوار ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے بھرپور مشاورت کے بعد بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا، بنگلا دیش نے ہمارے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا, پی سی بی حکومت سے رابطہ کرتا ہے تو پھر دیکھیں گے، پاکستان نے کرکٹ کی دنیا میں انتہائی اہم فیصلہ کیا۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: عطا تارڑ

پڑھیں:

وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا