اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی نظریاتی کونسل نے رواں سال کے لیے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے رواں سال کے لیے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم از کم 300 روپے فی کس ہے۔

جو کے حساب سے صدقہ فطر و فدیہ صوم 1100 روپے، کھجور کے حساب سے 1600 روپے فی کس ادا کرنا ہوگا۔ اسی طرح گندم کے آٹے کے حساب سے صدقہ فطر، فدیہ صوم 200 روپے فی کس ادا کرنا ہو گا۔ جبکہ کشمش کے حساب سے 3800 اور منقیٰ کے حساب سے 5400 روپے فی کس ہو گا۔

بھارتی کوسٹ گارڈ کی کارروائی، تیل اسمگلنگ کے الزام میں تین ٹینکرز قبضے میں لے لئے 

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا مزید کہنا ہے کہ صدقہ فطر ہر مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے مسلمان پر فرض ہے۔ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اسلامی نظریاتی کونسل روپے فی کس کے حساب سے فدیہ صوم

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے ایک بار پھر ٹاس اپنے نام کرلیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ pic.twitter.com/YEk2H1aXuB

— Zeeshu Bhatti (@zeeshu_bhatti) June 2, 2026

پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہاکہ پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسی کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کے ابتدائی ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

دوسرے میچ میں قومی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرے، جبکہ آسٹریلیا سیریز میں واپسی کے لیے میدان میں اترا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آسٹریلیا ایک روزہ سیریز پاکستان ون ڈے میچ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟