اوگرا چیئرمین کی تعیناتی پر کمیٹی میں گرما گرمی، سینیٹر منظورکاکڑ نے قانونی سوالات اٹھا دیے
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
اوگرا چیئرمین کی تعیناتی پر کمیٹی میں گرما گرمی، سینیٹر منظورکاکڑ نے قانونی سوالات اٹھا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد: سینیٹر رانا محمود الحسن کی صدارت میں قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا، جس میں بیوروکریٹ کی ٹرانسفر سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔
اجلاس میں سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے چیئرمین اوگرا کی تعیناتی کے حوالے سے سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ سینیٹر کاکڑ نے کہا کہ موجودہ چیئرمین ریٹائرڈ ہو چکے ہیں اور قانونی طور پر اس عہدے پر تعیناتی کے لیے دوبارہ توسیع کے حوالے سے سوالات پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا، “ریٹائرڈ افسر کو توسیع پر توسیع دی جا رہی ہے، اور یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ چیئرمین اوگرا اس وقت قانون کے مطابق کام کر رہے ہیں یا نہیں۔”
چیئرمین کمیٹی کے مطابق، اجلاس میں پالیسی معاملات پر چیئرمین اوگرا کے رویے پر بھی بات چیت ہوئی۔ سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل نے واضح کیا کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ میں کسی کی مداخلت کا اختیار نہیں ہے اور موجودہ چیئرمین کو وفاقی حکومت کی منظوری سے توسیع دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 22 فروری کو چیئرمین اوگرا کی موجودہ تعیناتی کا دورانیہ مکمل ہو رہا ہے، اور قانون کے مطابق توسیع دی جا سکتی ہے۔
سینیٹر منظور کاکڑ نے بلوچستان کی نمائندگی نہ ہونے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ اجلاس کے اختتام پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمود الحسن نے کہا کہ اس معاملے کو بیٹھ کر حل کیا جائے گا تاکہ قانون اور شفافیت کے اصولوں کے مطابق فیصلہ کیا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرموڈیز نے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا موڈیز نے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا انڈونیشیا کے وزیرِ سرمایہ کاری دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے بھیک مانگنا منظم کاروبار اور باقاعدہ پروفیشن بن چکا ہے: خواجہ آصف چابہار سے پیچھے ہٹنے کے بعد بھارت کا ایرانی تیل بردار جہازوں پر قبضہ، امریکی دباؤ یا سفارتی حکمت عملی؟ جاپان کی ‘آئرن لیڈی’ سانیے تاکائیچی کی تاریخی فتح، پارلیمان میں دو تہائی اکثریت مل گئی سات دن میں اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنانے کےلیے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جائے گا، چیف کمشنرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
نوٹس متن کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.