پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کا وژن عملی حقیقت بننے جا رہا ہے، ہارون اختر خان
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کی روس میں پاکستانی سفیر کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقات ہوئی جس میں روس اور پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہارون اختر خان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا وژن ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کو دوبارہ فعال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کا وژن عملی حقیقت بننے جا رہا ہے، پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور سرمایہ کاری میں پانچ کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس کے ساتھ پاکستان تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر رہا ہے- روسی کمپنیاں پاکستان اسٹیل ملز میں سرمایہ کاری اور بحالی کی خواہاں ہیں۔
ہارون اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے جامع روڈ میپ تیار کر لیا گیا ہے، اسٹیل ملز کی بحالی کا عمل اور روسی حکام سے ملاقاتیں تیز رفتاری سے جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی ہارون اختر
پڑھیں:
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
پاکستان میں مختلف اقسام کے ایندھن کی فروخت کا ماہانہ ڈیٹا جاری(mothly data) کردیا گیا۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 23 اور ماہانہ 14 فیصد کمی آئی۔
اعداد وشمار کے مطابق مئی 2026 میں11لاکھ 72ہزارٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئیں، مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ 23اورماہانہ14فیصد کمی آئی۔
مئی میں آئل ریفائنریز کی پیداوارمیں بھی 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، سب سےبڑی کمی فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ 64اورماہانہ 79فیصد آئی، فرنس آئل کی فروخت سالانہ بنیادپر80ہزارٹن سےگرکر29ہزارٹن پرآگئی۔
مئی میں سالانہ بنیاد پرڈیزل کی فروخت 32 فیصد کم ہوکر4لاکھ 55 ہزار ٹن جبکہ سالانہ بنیاد پرپیٹرول کی فروخت 12فیصد کم ہوکر6لاکھ 17ہزار ٹن رہی۔
مزید پڑھیں:حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
مئی میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی فروخت میں 19اوراٹک پیٹرولیم میں 30فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ وافی انرجی کی فروخت 16فیصداورحیسکول پیٹرولیم کی فروخت میں37 فیصد کمی آئی۔