چیف جسٹس سے اقوامِ متحدہ کے وفد کی ملاقات، عدالتی اصلاحات پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
چیف جسٹس سے اقوامِ متحدہ کے وفد کی ملاقات، عدالتی اصلاحات پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی کی اقوامِ متحدہ کے ساتھ عدالتی اصلاحات پر اہم ملاقات ہوئی۔چیف جسٹس نے اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحیی اور وفد سے ملاقات کی،یو این ڈی پی، یو این ویمن، یونیسف، یو این او ڈی سی اور یو این ایف پی اے کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے، ملاقات میں پاکستان کے نظامِ انصاف میں اصلاحاتی ترجیحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے انصاف تک رسائی اور عدالتی کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات پر بریفنگ دی، دوران گفتگو انہوں نے شہری دوست، جامع اور موثر نظامِ انصاف پر زور دیا۔انہوں نے انصاف کے نظام اور گورننس و احتساب کے باہمی تعلق کو اجاگر کیا اور مضبوط عدالتی نظام پائیدار ترقی اور جمہوری حکمرانی کی بنیاد ہے، چیف جسٹس نے پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے اداروں کے تعمیری کردار کو سراہا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بچوں سے متعلق حساس انصاف اور ادارہ جاتی صلاحیت سازی کی کوششوں کو سراہا جب کہ اجلاس میں عدلیہ اور اقوامِ متحدہ کے مابین مستقبل کے تعاون کے امکانات پر غور کیا، ملاقات میں تکنیکی معاونت، عدالتی تربیت اور ڈیٹا پر مبنی اصلاحات پر تعاون پر اتفاق کیا۔ملاقات میں پالیسی سپورٹ اور عالمی بہترین تجربات کے تبادلے پر بھی گفتگو ہوئی ، ملاقات میں فریقین نے منظم رابطے اور مسلسل شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب میں کسی بھی جگہ ہڑتال نہیں ہوئی، عوام نے منفی رویوں اور گالم گلوچ کو یکسر مسترد کر دیا، وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں کسی بھی جگہ ہڑتال نہیں ہوئی، عوام نے منفی رویوں اور گالم گلوچ کو یکسر مسترد کر دیا، وزیراعلیٰ مریم نواز پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے 74فیصد سے کم ہو کر 70فیصد پر آگیا، وفاقی وزیر خزانہ سابق جج طارق جہانگیری کی عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا پاکستان انوسٹر فورم جدہ کے جنرل سیکرٹری عبدالخالق لک کی قائد ن لیگ نواز شریف سے خصوصی ملاقات انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل تھائی طلبہ کے اعزاز میں تقریبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اصلاحات پر چیف جسٹس متحدہ کے
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔