پاکستانی دفاعی صنعت کی پیش رفت: ورلڈ ڈیفنس شومیں ’اسمیش‘ ہائپرسونک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل متعارف
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو 2026 کے دوران پاکستانی دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز (جی آئی ڈی ایس) نے جدید ترین ’اسمیش‘ (SMASH) نامی ہائپرسونک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل متعارف کرا دیا ہے، جسے دفاعی ماہرین پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی میں ایک اہم سنگِ میل قرار دے رہے ہیں۔
نمائش میں پیش کیے گئے اس میزائل کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کی دوہری کردار کی صلاحیت ہے، جس کے تحت اسے نہ صرف سمندر میں موجود دشمن اہداف بلکہ زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
غیر ملکی دفاعی ویب سائٹس کے مطابق جی آئی ڈی ایس کا کہنا ہے کہ اسمیش میزائل کو انتہائی تیز رفتار، جدید رہنمائی نظام اور تقریباً عمودی زاویے سے حملہ کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کا مقصد جدید فضائی اور میزائل دفاعی نظاموں کو ناکام بنانا ہے۔
اینٹی شپ سیٹنگ میں اسمیش میزائل کی رینج 290 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ اس ورژن میں 384 کلوگرام وزنی وارہیڈ نصب کیا گیا ہے جبکہ نیویگیشن کے لیے ایچ ڈی جی این ایس اسسٹڈ اینرشیل نیویگیشن سسٹم کے ساتھ ایکٹو ریڈار سیکر استعمال کیا گیا ہے، جو سمندر میں متحرک اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے میں مدد دیتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس میزائل میں سنگل اسٹیج، ڈوئل تھرسٹ سالڈ راکٹ موٹر نصب ہے اور اس کی درستگی (سی ای پی) 10 میٹر یا اس سے کم ہے۔ ٹرمینل فیز میں اس کی رفتار آواز کی رفتار سے دو گنا زیادہ بتائی جا رہی ہے۔
زمینی اہداف کے لیے تیار کردہ ورژن میں بھی میزائل کی رینج 290 کلومیٹر ہی رکھی گئی ہے، تاہم اس میں وارہیڈ کا وزن بڑھا کر 444 کلوگرام کر دیا گیا ہے تاکہ مضبوط اور حساس زمینی اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جا سکے۔ اس ورژن میں نیویگیشن مکمل طور پر ایچ ڈی جی این ایس اسسٹڈ انرشیل نیویگیشن سسٹم پر انحصار کرتی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس ورژن کی درستگی 15 میٹر یا اس سے کم ہے جبکہ رفتار یہاں بھی آواز کی رفتار سے دو گنا زیادہ رہتی ہے۔
جی آئی ڈی ایس کا کہنا ہے کہ اسمیش میزائل کو دوہرے کردار کے تصور کے تحت تیار کیا گیا ہے تاکہ ایک ہی میزائل پلیٹ فارم کو بحری اور زمینی دونوں نوعیت کے مشنز میں استعمال کیا جا سکے۔ اس حکمتِ عملی سے نہ صرف لاجسٹک نظام سادہ ہو جاتا ہے بلکہ پیداواری اور عملی اخراجات میں بھی نمایاں کمی آتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کیا گیا ہے
پڑھیں:
سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
اٹلی میں مبینہ طور پر چار پاکستانی کسانوں(Pakistani farmers) کے لرزہ خیز قتل کے واقعے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی اٹلی میں جلائی گئی ایک وین سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاں بحق افراد پاکستانی نژاد ہو سکتے ہیں، تاہم اس مرحلے پر ان کی شہریت کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی۔
دفتر خارجہ کے مطابق مقامی پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
مزید پڑھیں:کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع
ترجمان نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے ۔