بالی ووڈ کے مشہور جوڑے کرینہ کپور خان اور سیف علی خان نے حال ہی میں اپنے رومانوی تعلقات کے دلچسپ لمحے شیئر کیے جس میں انہوں نے بتایا کہ کس نے پہلے ’آئی لو یو‘ کہا اور مزاحیہ انداز میں یہ بھی بحث کی کہ اگر کبھی زومبی اپوکیلیپس آئے تو کون زندہ بچے گا۔

یہ یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور بھی سال 2016 ٹرینڈ میں شامل، نایاب تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کردیں

ویوگ کے ساتھ گفتگو میں کریینہ نے کہا کہ کون پہلے آئی لو یو کہہ گیا؟ شاید میں نے کہا ہو۔

اس پر سیف نے ہنس کر کہا کہ شاید تم نے کہا ہو… نہیں، نہیں!

کرینہ المعروف بیبو نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ بس مجھے شرمندہ نہیں کرنا چاہتے اس لیے شاید میں نے کہا ہو۔

گفتگو کے دوران جوڑے نے یہ بھی بتایا کہ اگر زومبی اپوکالیپس آئے تو کون بچ سکتا ہے۔ سیف نے اپنے سنہ 2013 کے فلم  گو گوا گون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے زومبی اپوکیلیپس پر ایک فلم کی تھی تو شاید میں بچوں گا لیکن بیبو اور خاندان کی مدد ضرور کروں گا۔

مزید پڑھیے: فرح خان کی سالگرہ پر کرینہ کپور کی دلچسپ انداز میں مبارکباد، کیا وعدہ کیا؟

کرینہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ مجھے امید ہے کہ ایسا ہوگا، سیف۔

سیف نے کہا کہ ’یقیناً، میں موجود ہوں‘۔

اس کے علاوہ جوڑے نے یہ بھی بتایا کہ کھانے کے آرڈر کے معاملے میں کس کا زور چلتا ہے۔

مزید پڑھیں: کرینہ کپور 18 سال سے ایک جیسا کھانا کھا رہی ہیں، وہ ہے کیا؟

سیف علی خان نے کہا میری بیوی مختلف کھانوں میں ماہر ہیں اور میں ہمیشہ ان کے آرڈر سے حسد کرتا ہوں۔ اس لیے عموماً آرڈر کرنے کا حق انہیں دیتا ہوں۔

کرینہ نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہاں آخرکار ہم ہمیشہ وہی کھاتے ہیں جو میں آرڈر کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: کیا کرینہ کپور اور سیف علی خان میں بات طلاق تک پہنچ گئی؟

کیریئر کے حوالے سے سیف اگلی بار اکشے کمار کے ساتھ ’حیوان‘ میں نظر آئیں گے جبکہ کریینہ میگھنا گلزار کی آنے والی فلم ’ؔدائرہ‘ کے لیے تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سیف علی خان سیف علی خان اور کرینہ کپور، کرینہ اور سیف کا آئی لو یو کرینہ کپور.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سیف علی خان سیف علی خان اور کرینہ کپور کرینہ اور سیف کا ا ئی لو یو کرینہ کپور سیف علی خان کرینہ کپور ا ئی لو یو اور سیف یہ بھی نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا

گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم کا سری لنکا ٹور: ٹی20 سیریز نئے مقام پر منتقل، کس کا پلڑا بھاری؟

آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ 2025-29 کے تحت کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز ہی بنا سکی۔

نشرہ سندھو۔

سری لنکا کی جانب سے اوپنرز وشمی گوناتنے اور کپتان چماری اتھاپتھو نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور ابتدائی 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 31 رنز بنائے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے نصف سینچری شراکت بھی قائم کی جو سری لنکا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی اوپننگ جوڑی کی 5ویں ففٹی پارٹنرشپ تھی۔

پاکستانی اسپنرز کے اٹیک پر آنے کے بعد سری لنکن بیٹنگ کی رفتار سست پڑ گئی۔ نشرہ سندھو نے پہلے وشمی گوناتنے کو آؤٹ کیا جبکہ بعد ازاں کپتان چماری اتھاپتھو کو بھی بولڈ کر دیا۔

اتھاپتھو اور حسینی پریرا نے دوسری وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے تاہم اس کے بعد پاکستانی بولرز نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔ نیلکشیکا سلوا اور کویشا دلہاری کے درمیان 5ویں وکٹ کے لیے 42 رنز کی شراکت کے علاوہ کوئی بڑی پارٹنرشپ نہ بن سکی جبکہ آخری 7 اوورز میں سری لنکا نے 32 رنز کے عوض 5 وکٹیں گنوا دیں۔

مزید پڑھیے: فاطمہ ثنا نے تاریخ رقم کر دی، ویمنز دی ہنڈرڈ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 42 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

گل فیروزہ کی مسلسل چوتھی نصف سینچری

211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پراعتماد آغاز کیا۔ اوپنر گل فیروزہ نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل چوتھی ون ڈے نصف سینچری اسکور کی۔

انہوں نے ابتدائی پاور پلے میں جارحانہ انداز اپنایا اور صدف شمس کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 58 رنز کی شراکت قائم کی۔

Pakistan women beat Sri Lanka women by 5 wickets in the first One-Day International of the three-match series in Hambantota today.@TheRealPCBMedia @TheRealPCB #News #RadioPakistan https://t.co/5cesGghrAK

— Radio Pakistan (@RadioPakistan) July 23, 2026

بعد ازاں گل فیروزہ اور سدرہ امین نے دوسری وکٹ کے لیے 90 رنز کا اہم اضافہ کیا جس نے پاکستان کی فتح کی بنیاد رکھ دی۔

مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ فوٹو شوٹ میں فاطمہ ثنا اور جے شاہ کا مصافحہ توجہ کا مرکز بن گیا

گل فیروزہ نے 77 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ صدف امین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 94 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور یوں سیریز کا آغاز کامیابی سے کیا۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن

یہ پاکستان ویمنز ٹیم کی مسلسل 5ویں ون ڈے فتح ہے جس کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیے: فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 25 جولائی کو ہمبنٹوٹا میں ہی کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ویمنز بمقابلہ سری لنکا پاکستان ویمنز ٹیم کی فتح سدرہ امین صدف شمس فاطمہ ثنا گل فیروزہ

متعلقہ مضامین