دہشت گردی پر خطے کے ممالک سے بات چیت کی جانی چاہیے، محمود اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
محمود خان اچکزئی(فائل فوٹو)۔
اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور خودکش حملوں سے متعلق صرف خطے کے ممالک سے بھی بات چیت کی جانی چاہیے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ دریائے سندھ کے دوسری جانب پشتون اور بلوچ علاقوں میں اس وقت کشیدگی ہے، پارلیمنٹ میں اس دہشت گردی سے متعلق مسائل کو حل کرنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ سنا تھا اسلام آباد حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے، دہشت گردی تب شروع ہوئی جب روس کیخلاف افغانستان میں بین الاقوامی گروہوں کا ساتھ دیا۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ افغانستان کی واحد جنگ ہے جس میں پوری دنیا شامل ہوئی، اس وقت کوشش ہو رہی ہے کہ ایران کے بہانے ہمارے خطے کو جنگ میں دھکیل دیا جائے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان افغانستان اور دیگر پڑوسی ممالک کی ایک مشترکہ کانفرنس بلائے، دنیا کے ممالک کے سامنے افغانستان کو بٹھا کر اس سے سوال پوچھیں تاکہ وہ جواب دے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سلامتی کونسل کے ممالک تگڑے ہیں خطے کے امن کیلئے اجلاس بلا کر بات چیت کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی نے کہا نے کہا کہ کے ممالک
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 24 مئی ٹرین حادثے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کئے، آپریشن کا سلسلہ مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں شروع کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہندوستانی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گرد کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہے، عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی، ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔