ایک لاکھ روپے ملیں گے؟ خواتین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک : بیوہ خواتین کے لیے ‘سپورٹ کارڈ’ کے اجرا کا فیصلہ کرلیا گیا ، جس کے تحت خواتین کو 100,000 روپے دیے جائیں گے۔
بیوہ خواتین کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے سپورٹ کارڈ’ کے اجرا کی منظوری دے دی گئی ، جسے اس ماہ کے آخر میں متعارف کرایا جائے گا۔ اس سکیم کے تحت اہل بیوہ خواتین براہِ راست زکوہ فنڈ سے مالی امداد حاصل کریں گی۔
ہر اہل بیوہ کو ایک مرتبہ کے لیے 100,000 روپے دیے جائیں گے، جبکہ ایک بچے والی بیوہ کو اضافی 25,000 روپے اور دو بچوں والی بیوہ کو اضافی 50,000 روپے فراہم کیے جائیں گے۔
نقلی پسٹل دیکھا کر شہریوں کو لوٹنے والے 2ملزمان گرفتار
زکوۃٰ ڈیپارٹمنٹ نے اس فلاحی منصوبے کے لیے کل 4 ارب روپے مختص کیے ہیں، جس کا مقصد بیوہ خواتین اور ان کے بچوں کو اقتصادی معاونت فراہم کرنا اور مالی مشکلات کو کم کرنا ہے۔
یہ اقدام حکومت کے سماجی فلاحی پروگراموں کے دائرے میں کمزور اور پسماندہ طبقات کی مدد کے لیے اٹھایا گیا ایک اہم قدم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بیوہ خواتین 000 روپے کے لیے
پڑھیں:
ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ میں وہ نواز شریف ہوں جو کسی پر تنقید کرکے نہیں بلکہ کارکردگی پر ووٹ مانگتا ہوں، گلگت بلتستان کی سڑکوں کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا،پوچھنا چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان کو نظر انداز کیوں کیا گیا ؟
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
میاں نوازشریف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ،ہم نےگلگت اور ملحقہ علاقوں میں بہترین شاہراہیں بچھائی تھیں۔
چاہتا ہوں جی بی میں ترقی اور لوگوں کو روزگار ملے، 50 ارب روپے کی لاگت سے گلگت سے سکردو تک سڑک تعمیر کی گئی تھی ،گلگت کے عوام کا پیسہ ان پر کیوں نہیں لگایا گیا؟ہم نے ہائیڈرل پاور منصوبے شروع کیے، اب تک مکمل کیوں نہیں ہوئے؟