اسلامی نظریاتی کونسل نے رمضان 2026 کے لیے ملک بھر میں زکوٰۃ الفطر اور فدیہ کی نئی رقوم کا اعلان کردیا ہے۔ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کے مطابق گندم کے حساب سے فطرانہ اور فدیہ کی کم از کم رقم 300 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔

کونسل کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مختلف اجناس کے حساب سے فطرانہ اور فدیہ کی رقوم اس طرح ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک اور عیدالفطر 2026 کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں

جو افراد جو کے حساب سے فطرانہ یا فدیہ ادا کرنا چاہیں گے، ان کے لیے رقم ایک ہزار 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔

کھجور کے حساب سے یہ رقم ایک ہزار 600 روپے فی کس ہوگی۔

کشمش کے حساب سے فطرانہ اور فدیہ 3 ہزار 800 روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے۔

جبکہ منقہ (خشک انجیر) کے حساب سے فطرانہ اور فدیہ 5 ہزار 400 روپے فی کس ادا کرنا ہوگا۔

 فدیہ کی رقوم

جو افراد پورا رمضان روزے رکھنے سے قاصر ہوں، ان کے لیے 30 دن کا فدیہ درج ذیل ہوگا۔

گندم کے حساب سے 9 ہزار روپے

جو کے حساب سے 33 ہزار روپے

کھجور کے حساب سے 48 ہزار روپے

کشمش کے حساب سے ایک لاکھ 14 ہزار روپے

منقہ کے حساب سے ایک لاکھ 62 ہزار روپے

سرکاری سبسڈی آٹے پر فدیہ

اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق سرکاری سبسڈی والے آٹے کے حساب سے پورے ماہ کا فدیہ 6 ہزار روپے جبکہ فی کس فطرانہ یا فدیہ 200 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا رمضان المبارک میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے واضح کیا کہ زکوٰۃ الفطر ہر مسلمان پر لازم ہے، چاہے مرد ہو یا عورت، بڑا ہو یا بچہ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کی صورت میں کفارہ ادا کرنا ضروری ہے، جو یا تو مسلسل 60 روزے رکھنے یا 60 مسکین افراد کو دو وقت کا کھانا کھلانے کی صورت میں ادا کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آٹا اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان جو رمضان زکوٰۃ فطرانہ کشمش کھجور گندم منقہ ہدیہ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ٹا اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان زکو ۃ کھجور ہدیہ کے حساب سے فطرانہ اور فدیہ اسلامی نظریاتی کونسل اور فدیہ کی روپے فی کس ہزار روپے مقرر کی کے لیے

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے