data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ وہ ایسا کوئی حکم نہیں دیں گے جس کے تحت کارکنوں کو اسلام آباد کی طرف چڑھ دوڑنے کی ہدایت دی جائے، اس وقت نہ تو کسی کنٹینر کی تیاری ہو رہی ہے اور نہ ہی اسلام آباد کی جانب کسی مارچ یا احتجاج کا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے حقوق اور آئینی مؤقف کے لیے ہر آئینی و قانونی راستہ اختیار کیا ہے، پی ٹی آئی اب تک 10 مرتبہ سپریم کورٹ اور 16 مرتبہ ہائی کورٹ سے رجوع کر چکی ہے، پارٹی کی استدعا یہ رہی ہے کہ سپریم کورٹ میں زیر التوا 17 اہم کیسز کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے تاکہ قانونی ابہام ختم ہو سکے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمایوں دلاور کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ یہ فیصلہ غیر قانونی ہے، پارٹی نے پارلیمان، عدالتوں اور دیگر تمام آئینی فورمز پر اپنی آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی قانونی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

اسلام آباد کی طرف مارچ یا کسی ممکنہ احتجاج کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی بھی کنٹینر کی تیاری یا اس کا رخ اسلام آباد کی جانب کرنے کی اطلاعات درست نہیں ہیں، پارٹی اس وقت کسی ایسے اقدام پر غور نہیں کر رہی جو حالات کو مزید کشیدہ کرے۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو مکمل اختیار دے دیا ہے کہ وہ موجودہ سیاسی صورتحال میں جو بھی فیصلہ مناسب سمجھیں کریں، چاہے مذاکرات کا راستہ اپنانا ہو یا مزاحمت کا، اس حوالے سے حتمی فیصلہ اپوزیشن قائدین کی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی اولین ترجیح اس وقت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے تاکہ براہ راست ان سے رہنمائی لی جا سکے، موجودہ حالات میں اسلام آباد کی طرف چڑھ دوڑنے کا نہ کوئی ارادہ ہے اور نہ ہی ایسا کوئی فیصلہ زیر غور آیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ وہ آئندہ کبھی ایسا حکم نہیں دیں گے جس کے نتیجے میں کارکنوں کو اسلام آباد کی طرف مارچ یا چڑھائی کے لیے کہا جائے۔ ان کے مطابق پارٹی اب سیاسی جدوجہد کو آئینی، قانونی اور پارلیمانی دائرے میں رکھتے ہوئے آگے بڑھانا چاہتی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلام آباد کی طرف بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی نے کہا کہ

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ