اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، دہشت گردوں نے معصوم لوگوں پر حملہ کیا، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
سندھ اسمبلی میڈیا کارنر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسائل پاکستان کے ہر شہر میں ہیں، دو سیاسی جماعتیں ایسی ہے جن کی سیاست تنقید کرنے کی ہے، اگر یہ تنقید نہیں کریں گے تو ان کی سیاست کیسے چلے گی؟ اگر یہ مخالفت نہیں کریں گے تو سیاست کیا کریں گے؟ یہی مخالفت کہیں اور نظر نہیں آئے گی۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس نے بات کرنی ہے اسمبلی میں آئے۔ سندھ اسمبلی میڈیا کارنر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے، وہ اپنی پراکسی کے ذریعے پاکستان میں حملے کرا رہا ہے، فیک اکاؤنٹ سے مذہبی انتشار کی مہم چلائی گئی، ساری بزدلانہ کارروائی بھارت کی طرف کی جا رہی ہیں، کوئی بھی دشمن ملک ایسی کارروائیاں کرے گا تو ہم اسے منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہیں۔ شرجیل میمن کا کنا ہے کہ اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، دہشت گردوں نے معصوم لوگوں پر حملہ کیا، جو دشمن ممالک سامنے آ کر لڑ نہیں سکتے وہ پراکسی کے ذریعے سازشیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسائل پاکستان کے ہر شہر میں ہیں، دو سیاسی جماعتیں ایسی ہے جن کی سیاست تنقید کرنے کی ہے، اگر یہ تنقید نہیں کریں گے تو ان کی سیاست کیسے چلے گی؟ اگر یہ مخالفت نہیں کریں گے تو سیاست کیا کریں گے؟ یہی مخالفت کہیں اور نظر نہیں آئے گی، باقی صوبوں میں واقعات ہوئے تو ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی خاموش کیوں رہیں؟ ان کی سیاست کا دارومدار تنقید پر ہے، اتوار کو ہرتال کی کال دی گئی، ویسے ہی بند ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں آگ لگنے کے 1 ہزار 55 واقعات ہوئے، وہ آگ کس نے بجھائی؟ وہ آگ کیا کسی اور مخلوق نے بجھائی؟
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ چند دن پہلے سندھ اسمبلی نے کامن ویلتھ کی میزبانی کی، ایک تاریخی پروگرام ہوا، پیغام گیا کہ پاکستان اور سندھ امن کا گہوارا ہیں، مائی کراچی بھی چند دن پہلے ہوا، ڈیفنس ایکسپو بھی کراچی میں ہوتی ہے، یہاں ایسے ایونٹ ہوتے رہتے ہیں، ورلڈ بینک کے وفد نے بھی سندھ حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پروجیکٹ سندھ حکومت بنا رہی ہے، سندھ حکومت نے ہر شہر اور منصوبے کو فوکس کر رکھا ہے، کوشش ہے کہ تمام منصوبے وقت پر مکمل کیے جائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ نہیں کریں گے تو کی سیاست اگر یہ
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :