پی ٹی آئی نے احتجاج کی تیاریاں شروع کر دیں، سہیل آفریدی کے لیے خصوصی کنٹینر تیار
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: تحریک انصاف نے آئندہ بڑے احتجاج کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے لیے خصوصی کنٹینر بھی تیار کر لیا گیا ہے، یہ 40 فٹ طویل کنٹینر مرکزی اسٹیج کے طور پر استعمال ہونے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں واش روم اور بیٹھنے کے لیے باقاعدہ سیٹنگ ایریا بنایا گیا ہے۔ کنٹینر پر نمایاں طور پر “آزادی یا موت” بھی درج ہے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی چند اہم پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں ہو چکی ہیں جن میں احتجاج کے مقام، وقت اور لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی، احتجاج کے حتمی اعلان اور تاریخ کا تعین ابھی زیرِ غور ہے جبکہ پارٹی کارکنان کو ممکنہ احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔
اس دوران ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تیار شدہ کنٹینر کا معائنہ کر رہے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کہا کہ پشاور میں ہمارا کنٹینر تیار ہے، جس پر لکھا ہے ’آزادی یا موت’، اور سہیل آفریدی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر مرکزی اسٹیج کی حیثیت اختیار کریں گے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ پارٹی کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ وہ ایسا کوئی حکم نہیں دیں گے جس کے تحت اسلام آباد کی طرف کارکنوں کو روانہ کیا جائے، کسی بھی کنٹینر کی تیاری یا اسلام آباد کی جانب اس کے رخ کے حوالے سے خبریں درست نہیں ہیں۔
ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو اختیار دے رکھا ہے کہ وہ سیاسی حالات کے مطابق جو بھی فیصلہ مناسب سمجھیں کریں، چاہے وہ مذاکرات کا راستہ ہو یا مزاحمت کا، پارٹی اب آئینی، قانونی اور سیاسی دائرے میں رہ کر اپنا موقف آگے بڑھا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سہیل آفریدی کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :