کراچی میں منعقد ہونے والی ایک شاندار شادی کی تقریب اس وقت خبروں کی زینت بن گئی جب شوبز انڈسٹری کے بڑے نام ایک ہی چھت تلے جمع ہوگئے۔

معروف ہدایت کار عاصم رضا کی صاحبزادی مریم رضا کی شادی کی تقریبات نہایت جوش و خروش سے منعقد ہوئیں، جہاں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے ستاروں نے شرکت کر کے محفل کو یادگار بنا دیا۔

مریم رضا سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نواسی ہیں، اسی نسبت سے یہ تقریبات پہلے ہی خاص توجہ کا مرکز تھیں، تاہم تقریب کی رونق اس وقت دوبالا ہوگئی جب ماہرہ خان، شہریار منور، زارا نور عباس سمیت دیگر معروف فنکار ایک ساتھ نظر آئے۔

مختلف تقریبات میں وہاج علی، یمنیٰ زیدی اور فواد خان کی آمد نے بھی ماحول کو مزید رنگین بنا دیا، جبکہ مہندی کی تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

مہندی کے موقع پر ماہرہ خان اور شہریار منور نے فلمی انداز میں رقص پیش کیا جس نے حاضرین کے دل جیت لیے۔ دونوں فنکاروں کی اسٹیج پر ہم آہنگی اور کیمسٹری کو خوب سراہا جا رہا ہے، جبکہ تقریب میں شریک دیگر ستارے بھی اپنے شریکِ حیات کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے اور موسیقی کی دھنوں پر جھومتے نظر آئے۔

عاصم رضا کی صاحبزادی کی یہ شادی نہ صرف خاندان کے لیے بلکہ شوبز حلقوں کے لیے بھی ایک یادگار اور اسٹار اسٹڈڈ ایونٹ ثابت ہوئی، جس کی جھلکیاں مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین میں خاصی مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا