ریاض: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے منظم میکرو اکنامک پالیسیوں، ادارہ جاتی اصلاحات اور مؤثر قرضہ جاتی حکمتِ عملی کے ذریعے معاشی استحکام کی بحالی میں نمایاں پیش رفت حاصل کی ہے۔

انہوں نے یہ بات ابھرتی ہوئی معیشتوں سے متعلق الولا کانفرنس 2026 کے موقع پر “خودمختار قرضوں کے خطرات سے نمٹنے” کے موضوع پر منعقدہ اعلیٰ سطحی گول میز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس کانفرنس کا مشترکہ انعقاد سعودی عرب اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان عوامی قرضوں کو محدود رکھنے اور بہتر انداز میں منظم کرنے کے ہدف پر گامزن ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ تین برسوں کے دوران قرضوں کا مجموعی قومی پیداوار (ڈیٹ ٹو جی ڈی پی) کے تناسب تقریباً 74 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد کے قریب آ گیا ہے، جو حکومتی اقدامات کی عکاسی کرتا ہے۔

محمد اورنگزیب نے ملکی وسائل میں اضافے کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کو بھی اجاگر کیا اور بتایا کہ ٹیکس اصلاحات، ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے اقدامات کے باعث پاکستان کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب سنگل ڈیجٹ سطح سے بڑھ کر اب تقریباً 12 فیصد کے قریب پہنچ گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان قرضہ جاتی نظم و نسق کو ماحولیاتی اور ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھی اقدامات کر رہا ہے، جن میں گرین سکوک کا اجرا اور خودمختار پائیدار فنانسنگ فریم ورک کا قیام شامل ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف