آسٹریلیا کے فاسٹ بولر نیتھن ایلس کا کہنا ہے کہ ٹیم کی بدقسمتی ہے کہ ہیزل ووڈ جیسا ورلڈ کلاس کھلاڑی اور وائٹ بال فارمیٹ کا بہترین بولر ٹیم کا حصہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیزل ووڈ کے گزشتہ چند ماہ سخت گزرے ہیں اور ایونٹ کے لیے فٹ نہیں ہوئے۔ بے شک ہیزل ووڈ اور کمنز کے ساتھ اسکواڈ کافی مضبوط ہوتا ہے لیکن دونوں کے بغیر ان کا خیال ہے ٹیم آگے جا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ بولنگ اٹیک نے ایک ساتھ 18 سے 24  ماہ تک ٹاپ تین بولرز (ہیزل ووڈ، کمنز اور اسٹارک) کے بغیر کرکٹ کھیلی ہے کیوں کہ ان تینوں کا ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ سخت ورک لوڈ تھا۔

نیتھن ایلس نے ٹیم میں اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کردار خود کو جتنا ممکن ہو حالات کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہیزل ووڈ

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز