data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی : سرکاری گرلز کالجوں میں فوٹو گرافی پر پابندی عائد کردی ہے۔ کیوں کہ طالبات کی فوٹو گرافی کا سوشل میڈیا کے بعض پلیٹ فارم پر غلط استعمال کیا گیا جو معاشرتی و مذہبی اقدار اور قانون کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔

محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے ذریعے کالجوں کے پرنسپلز کو اطلاع دی گئی ہے کہ ایسا کرنے کی صورت میں انھیں انضباطی یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

محکمہ کالج ایجوکیشن کے مطابق طالبات کی فوٹو گرافی کا سوشل میڈیا کے بعض پلیٹ فارم پر غلط استعمال کیا گیا جو معاشرتی و مذہبی اقدار اور قانون کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے جس کی باقاعدہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔

اسپیشل سیکریٹری ایجوکیشن نے بعض کالجوں میں خواتین اساتذہ و طالبات کی غیر مجاز فوٹو گرافی اور اس کے فیس بک ، ووٹس ایپ دیگر ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم پر پھیلائو یا تشہیر کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ پابندی کے باوجود اس کی خلاف ورزی کی گئی تو وہاں کے ذمے دار پرنسپلز اور عملے کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فوٹو گرافی

پڑھیں:

گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل