بنگلادیش میں پارلیمانی انتخابات سے پہلے عوامی سروے: بی این پی اور جماعتِ اسلامی کے درمیان سخت مقابلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکہ:بنگلادیش میں 12 فروری کو ہونے والے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات سے قبل کیے گئے تازہ عوامی سروے میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور بنگلادیش جماعتِ اسلامی کی قیادت میں بننے والے اتحاد کے درمیان سخت مقابلے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق سروے کے نتائج کے مطابق بی این پی اتحاد کو 44.
سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ 92 فیصد جواب دہندگان اپنا ووٹ ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہیں، 4.4 فیصد نے کہا کہ وہ ووٹ نہیں دیں گے، اور 2.5 فیصد نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا۔
اگرچہ مجموعی ووٹوں کے تناسب میں بی این پی اتحاد کو معمولی برتری حاصل ہے، سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ چند اہم حلقوں میں جماعتِ اسلامی کی قیادت میں اتحاد آگے ہے۔ رپورٹ کے مطابق جماعتِ اسلامی کا اتحاد 105 حلقوں میں واضح کامیابی حاصل کر سکتا ہے، جبکہ بی این پی اتحاد کو 101 نشستوں پر یقینی برتری حاصل ہو سکتی ہے۔
مزید برآں 75 حلقوں میں دونوں بڑے اتحادوں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے، اور 19 حلقوں میں دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدوار کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ عوامی سروے انتخابات سے قبل ووٹر رجحانات اور ممکنہ نشستوں کے بٹوارے کی واضح تصویر فراہم کرتا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بنگلادیش کی سیاسی صورتِ حال اس وقت غیر یقینی اور سخت مقابلے والی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔