data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کولمبو: ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے میچ میں زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اس سے قبل زمبابوے نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جہاں عمان کی ٹیم 103 رنز پر آل آؤٹ ہوئی۔ عمان کے وینایک شکلا 28، صفیان محمود 25 اور ندیم خان 20 رنز بنا کر قابلِ ذکر بلے باز رہے۔ زمبابوے کے رچرڈ اینگراوا، بریڈ ایونس اور بلیسنگز موزارابانی نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے نے 104 رنز کا ہدف 14ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ برائن بینیٹ نے 48 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ برینڈن ٹیلر 31 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ عمان کے صفیان محمود نے 2 وکٹیں لیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: زمبابوے نے

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی