سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں سفراء اور ہائی کمشنر کی تقریروں اور تبادلوں کی منظوری دے دی

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے سفیروں کی تقرریوں و تبادلوں کی منظوری وزارت خارجہ کی سمری پر دی، شہباز شریف نے مجموعی طور پر 20 سفیروں  ہائی کمشنروں اور قونصل جنرل کی تعیناتی کی منظوری دی۔

 عثمان ٹیپو کو لندن میں سفیر تعینات کیا گیا ہے۔عثمان ٹیپو اس وقت وزارت خارجہ میں چیف آف پروٹوکول ہیں ۔وزیر اعظم ہاوس میں تعینات سلمان شریف کی جرمنی میں بطور پاکستانی سفیر تعیناتی کی منظوری دے دی  گئی ۔ لاس اینجلس امریکہ میں موجودہ قونصل جنرل عاصم علی خان کو ناروے میں سفیر تعینات کیا گیا،وہ ناروے میں موجودہ سفیر سعدیہ الطاف قاضی کی جگہ لیں گے۔

نقلی پسٹل دیکھا کر شہریوں کو لوٹنے والے 2ملزمان گرفتار

سعدیہ الطاف قاضی کی تھائی لینڈ میں بطور پاکستانی سفیر تقرری کی منظوری دی گئی ۔ وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری ایشیا پیسفک عمران احمد صدیقی کی تہران میں بطور سفیر تقرری کی منظوری دی گئی۔وہ ایران میں موجودہ سفیر مدثر ٹیپو کی جگہ لیں گے۔مدثر ٹیپو کو ایران سے نیروبی سفیر بھیجا جا رہا ہے۔

وزارت خارجہ میں تعینات علی عنصر زیدی کو فرینکفرٹ میں قونصل جنرل تعینات کئے جانے کی منظوری دی گئی  .

وزارت خارجہ میں ڈی جی فیصل ابڑو کو مانٹریال، کینڈا میں قونصل جنرل تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے جنیوا، سعودی عرب اور افغانستان میں نئے سفراء کی مشروط تعیناتی کی منظوری دی۔

بسنت پر 20 ارب کا کاروبار ہوا؛ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن

ان تینوں اسٹیشنز پر کام کرنے والے موجودہ سفیر سال کے آخر تک کام جاری رکھیں گے۔رواں برس کے اختتام تک علی اسد گیلانی کابل میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے،علی اسد گیلانی افغانستان میں موجودہ سفیر عبید الرحمان نطامانی کو تبدیل کریں گے،موجودہ ترجمان طاہر حسین اندرابی جینیوا میں مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے، طاہر حسین اندرابی ڈاکٹر بلال کی جگہ لیں گے،ڈاکٹر بلال رواں برس کے اختتام تک جینیوا میں مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ کام کرتے رہیں گے، ڈاکٹر بلال کی سعودی عرب میں بطور سفیر تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے،وہ موجودہ سفیر احمد فاروق کی جگہ لیں گے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے درگاہ میں نماز پڑھنے اورعید پر قربانی کرنے سے روک دیا

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: تعیناتی کی منظوری کی منظوری دی گئی کی جگہ لیں گے موجودہ سفیر سفیر تعینات شہباز شریف

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری