آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے جسدیپ سنگھ کے متبادل کے طور پر احسان عادل کو امریکا کے اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ 2026، آئی سی سی پاکستانی نژاد کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزا کلیئرنس کے لیے متحرک

احسان عادل اس سے قبل پاکستان کی جانب سے 3 ٹیسٹ اور 6 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں، تاہم انہوں نے اب تک امریکا کی نمائندگی نہیں کی۔ جسدیپ سنگھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف 5 فروری کو وارم اپ میچ کے دوران دائیں کندھے میں انجری ہوئی تھی، جس کے باعث وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

قوانین کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کی تبدیلی کے لیے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری لازمی ہوتی ہے، جس کے بعد ہی متبادل کھلاڑی کو باضابطہ طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فتح جنگ کا علی خان امریکی کرکٹ ٹیم تک کیسے پہنچا؟

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں آئی سی سی جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان، آئی بی سی کے نمائندے گورو سکسینا، میزبان نمائندہ ہیمنگ امین اور آزاد نمائندہ شان پولاک شامل ہیں۔

احسان عادل کی شمولیت سے امریکی ٹیم کی بولنگ لائن اپ کو مزید تقویت ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news احسان عادل امریکا امریکی اسکواڈ بھارت پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا امریکی اسکواڈ بھارت پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ ورلڈ کپ 2026

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف