فراری کی پہلی مکمل الیکٹرک اسپورٹس کار کی جھلک سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
اطالوی لگژری کار ساز کمپنی فراری نے اپنی پہلی مکمل برقی اسپورٹس کار کی ابتدائی جھلکیاں جاری کردی ہیں، سان فرانسسکو میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران فراری نے اپنی نئی تصوراتی برقی اسپورٹس کار کا نام فراری لوسے ظاہر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’بیٹھنے میں جہاں زمانے لگے‘، برسوں پیسہ جوڑ کر فراری خریدنے والے کی خوشی چند منٹوں کی نکلی
جاری کی گئی تصاویر میں فراری لوسے کے نفیس اندرونی حصے کی جھلک دکھائی گئی ہے، جس میں چمڑے کی نشستیں، اسٹیئرنگ ویل، آلات اور کنٹرول پینل شامل ہیں۔
فراری لوسے کو معروف ڈیزائنر سر جونی آئیو اور مارک نیوسن کے قائم کردہ تخلیقی ادارے لوو فرام کے اشتراک سے ڈیزائن کیا گیا ہے، لوسے اطالوی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب روشنی ہے۔
فراری کی ویب سائٹ کے مطابق لوسے محض ایک نام نہیں بلکہ ایک وژن ہے، جس میں برقی نظام کو کسی منزل کے بجائے ایک ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ایک نیا دور ہے جہاں ڈیزائن، انجینئرنگ اور تخیل مل کر ایسی تخلیق سامنے لاتے ہیں جو اس سے قبل موجود نہیں تھی۔
فراری کا کہنا ہے کہ سادگی، پاکیزگی اور دلکشی لوسے کی پہچان ہے اور یہ جدت کے حوالے سے فراری کے مؤقف کی عکاسی کرتی ہے، جس میں غیر متزلزل وژن، شفاف ڈیزائن اور خاموش توانائی شامل ہے جو ہر پہلو میں محسوس کی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چار دروازوں والی فراری کی پہلی گاڑی میں اور کیا خاص ہے؟
فراری کے شائقین کو گاڑی کے بیرونی ڈیزائن کے لیے مزید انتظار کرنا ہوگا، کیونکہ اس کی مکمل نقاب کشائی مئی میں متوقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news الیکٹرک اسپورٹس کار فراری گاڑی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکٹرک اسپورٹس کار گاڑی اسپورٹس کار
پڑھیں:
افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
افغانستان کرکٹ ٹیم(Afghanistan Cricket Team) اپنی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کرے گی، جس کا باضابطہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان طویل مشاورت کے بعد اس سیریز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے، جس کے تحت تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 16 اور 19 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ افغانستان بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا، جو دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
اس سے قبل افغانستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیل رہی ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں مفت سفری سہولت ختم کرنے پر غور
بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کے لیے جوابی دورے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس پر بھارتی بورڈ نے مثبت ردعمل دیا۔ دونوں بورڈز کے درمیان پہلے سے اچھے تعلقات موجود ہیں، جس کی بنیاد پر اس سیریز کو ممکن بنایا گیا۔
یہ بھی یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ماضی میں اپنی ہوم سیریز بھارت اور متحدہ عرب امارات میں کھیلتی رہی ہے۔ بھارت میں افغانستان نے اس سے قبل آئرلینڈ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کی میزبانی بھی کی ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق افغانستان کی جانب سے بھارت میں مسلسل ہوم سیریز کھیلنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ عالمی کرکٹ میں اپنی موجودگی اور انتظامی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔