نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے آن لائن چائلڈ گُرومنگ اور جنسی استحصال میں ملوث گروہ کا سراغ لگا سرگرم ملزم کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملزم کے خلاف ریاست کی مدعیت میں ملزم کے پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان این سی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم تیمور محمود  پر بچوں کے جنسی استحصال کے سنگین الزامات ہیں جو سوشل میڈیا پر جعلی خواتین اکاؤنٹس بنا کر بچوں کو پھنساتا اور اعتماد حاصل کر کے کمسن بچوں سے نازیبا تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرتا تھا۔

مزید پڑھیں

این سی سی آئی اے کے سابق ڈی جی کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری

سال نو پر نوسرباز سرگرم، این سی سی آئی اے نے موبائل اور ڈیٹا صارفین کیلیے الرٹ جاری کردیا

واٹس ایپ ہیکنگ سے کیسے بچا جائے، این سی سی آئی اے نے عوام کی مشکل آسان کردی

اس حوالے سے نیشنل سینٹر فارمسنگ اینڈ ایکسپلوئٹڈ چلڈرن کی متعدد رپورٹس بھی موصول ہوئیں اور سائبر ٹپ لائن رپورٹس سے مسلسل جرائم کا پیٹرن ثابت ہوا۔

ملزم کے قبضے سے بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی بڑی مقدار میں مواد برآمد ہوا، جس کے خلاف پیکا ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گی ہے جسکے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سی سی ا ئی اے جنسی استحصال

پڑھیں:

کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق

شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن روزی گوٹْھ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں والد اور دو بیٹے زخمی ہوئے۔ 

مقتولین کی لاشوں اور زخمی کو چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت 62 سالہ کامل حسین اور اس کے بیٹے کو 26 سالہ دوہان کے نام شناخت کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے بیٹے 30 سالہ عادل کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رشتے داروں کے درمیان تنازع پر جھگڑے کے دوران پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی سرجانی ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کیے اور واقعے کی مزید چھان بین شروع کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق  فائرنگ کرنے والے ملزم کی بھی شناخت کرلی گئی ہے جس کی گرفتاری کے لیے لیے پولیس چھاپہ مار رہی ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ لڑکی کے رشتے پر ہونے والے تنازعے کی وجہ سے پیش آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟