Jang News:
2026-06-02@22:07:59 GMT

وزیراعظم شہباز شریف کا دل سے شکریہ، سری لنکن صدر

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT

وزیراعظم شہباز شریف کا دل سے شکریہ، سری لنکن صدر

سری لنکن صدر انورا کمارا ڈیسانائیکے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کو یقینی بنانے پر وزیراعظم شہباز شریف کا دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

سری لنکا کے صدر کا وزیراعظم شہباز شریف کو فون فیصلہ کن ثابت ہوا، سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے فون پر درخواست کی جو پاکستان نے مان لی۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے یہی درخواست کی، بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ سارے معاملے میں پی سی بی نے بھرپور ساتھ دیا۔

صدر  صدر انورا کمارا ڈیسانائیکے نے کہا کہ جس کھیل سے ہم سب کو محبت ہے اس کو جاری رکھنے میں کردار پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات پر خوشی ہے کہ کولمبو میں شیڈولڈ پاک بھارت میچ پلان کے مطابق ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان کئ خلاف کے خلاف 15 فروری کا میچ کھیلے گی۔


.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف

پڑھیں:

ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ میں وہ نواز شریف ہوں جو کسی پر تنقید کرکے نہیں بلکہ کارکردگی پر ووٹ مانگتا ہوں، گلگت بلتستان کی سڑکوں کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا،پوچھنا چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان کو نظر انداز کیوں کیا گیا ؟

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

میاں نوازشریف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ،ہم نےگلگت اور ملحقہ علاقوں میں بہترین شاہراہیں بچھائی تھیں۔

چاہتا ہوں جی بی میں ترقی اور لوگوں کو روزگار ملے، 50 ارب روپے کی لاگت سے گلگت سے سکردو تک سڑک تعمیر کی گئی تھی ،گلگت کے عوام کا پیسہ ان پر کیوں نہیں لگایا گیا؟ہم نے ہائیڈرل پاور منصوبے شروع کیے، اب تک مکمل کیوں نہیں ہوئے؟

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ