جنید اکبر کا پی ٹی آئی سیٹ چھوڑ کر قومی اسمبلی میں آزاد حیثیت سے بیٹھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے اپنی سیٹ چھوڑ کر ایوان میں آزاد حیثیت سے بیٹھنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی جس میں انہوں نے ایوان میں بولنے نہ دینے پر پارٹی گروپ میں شدید ناراضی کا اظہار کیا۔
انہوں نے پارلیمانی کمیٹی سے علیحدگی اور چیف وہیپ سمیت پارلیمانی لیڈر کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ آج سے میں آپ کا حصہ نہیں ہوں۔
انہوں نے اسپیکر سے بات کر کے آزاد حیثیت اختیار کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب میری برداشت ختم ہو گئی آپ مجھے الگ کریں میں پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں ہوں۔
مبینہ آڈیو میں جنید اکبر نے کہا کہ یہ درباری ہیں مجھے بولنے نہیں دیتے، میں صرف آخری رمضان میں بولا تھا یا ہھر بجٹ کے دوران موقع ملا، ہر بار صرف چند لوگوں نے ہی بات کرنا ہوتی ہے، چیف وہیپ کون ہوتا ہے کہ فیصلہ کرے کون بولے گا۔
مبینہ آڈیو میں انہوں نے کہا کہ ہماری شرافت کو غلط سمجھ رہے ہو، روزانہ وہ بولیں ہم صرف ڈیسک بجائیں، کسی میں ہمت نہیں کہ پوچھے محسن نقوی ایوان میں کیوں نہیں آتے؟ چند لوگ ہر بار ایک ٹاپک پر بات کرتے ہیں۔
جنید اکبر نے مبینہ آڈیو میں اعلان کیا کہ میں آج سے پارلیمانی کمیٹی اور آپ کا حصہ نہیں ہوں، اسپیکر سے کہوں گا مجھے آزاد پوزیشن دیں کیونکہ میری اپنی پارٹی کے لوگ بولنے نہیں دیتے۔
پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نے کہا کہ میں سخت بولتا ہوں کسی درباری نے کہا ہو گا کہ اس کا نام نہیں دینا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنید اکبر انہوں نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔