جج کے عہدے سے ہٹانے پر طارق جہانگیری نے اپیل دائر کردی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260210-01-3
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ طارق جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سابق جج طارق جہانگیری نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے، جہاں عہدے سے ہٹانے جانے کے معاملے پر انہوں نے وفاقی آئینی عدالت میں باقاعدہ اپیل دائر کر دی ہے۔اپیل میں سابق جج طارق جہانگیری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بطور جج عہدے سے ہٹانے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ انہیں قانونی تقاضے پورے کیے بغیر جج کے عہدے سے ہٹایا گیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ برطرفی کا فیصلہ آئینی اور قانونی اصولوں کے برعکس ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: طارق جہانگیری عہدے سے ہٹانے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔