شہید افضل گورو کی برسی‘ مظفر آباد میں ریلی‘ بھارت کیخلاف نعرے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260210-01-11
مظفرآباد (صباح نیوز) پاسبانِ حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام شہید محمد افضل گورو کا 14 واں اور شہید محمد مقبول بٹ کا 42 واں یومِ شہادت منانے کے لیے دارالحکومت مظفرآباد میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ بھارت پھانسیوں، جیلوں، کالے قوانین اور گولی سے جموں کشمیر کے عوام کو آزادی کے مطالبے سے دستبردار نہیں کرسکتا۔ شرکا نے’’مقبول تیری شہادت سے انقلاب آئے گا‘‘گورو تیری شہادت سے انقلاب آئے گا” اور ”خون رنگ لائے گا، انقلاب آئے گا” جیسے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔ریلی سے پاسبانِ حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی، وائس چیئرمین عثمان علی ہاشم، مہاجرین راہنماؤں بلال احمد فاروقی، سر انداز میر، شہباز احمد، محمد اسلم انقلابی، امتیاز عزیز خان، خواجہ محمد صادق، نوجوان قائدین فیاض خان، فیصل فاروق، جاوید قریشی اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ بھارتی حکومت نے 11 فروری 1984ء کو محمد مقبول بٹ اور 13 فروری 2013ء کو شہید محمد افضل گورو کو تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر انسانیت اور انصاف کو قتل کیا بلکہ جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی دشمنی اور تعصب کا بھی اظہار کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔