سعودی عرب نے کھل کر پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی: محمد اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
ریاض : وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے کھل کر پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے.سعودی عرب طویل عرصے سے پاکستان کا شراکت دار رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب نے العُلا میں ابھرتی ہوئی معیشتوں کی کانفرنس کےموقع پرعرب نیوز سے گفتگو میں سعودی عرب کو پاکستان کا دیرینہ شراکت دار قرار دیتے ہوئے پائیداراورباہمی طور پر فائدہ مند تعاون خصوصاً معیشت کے اہم شعبوں کی اہمیت پر زور دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باوجود پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں، سعودی سرمایہ کاروں سے ریکوڈک سے متعلق بات چیت کسی ایک منصوبے تک محدود نہیں۔وزیرِخزانہ نے بتایا کہ سعودی عرب نے کھل کرپاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہرکی ہے۔ معدنیات وکان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اورسیاحت سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری ہوئی ہے۔محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سعودی کمپنی وافی کی پاکستان کے ڈاؤن سٹریم آئل اینڈ گیس سیکٹر میں شمولیت ایک مثال ہے.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں سرمایہ کاری سرمایہ کاری کی محمد اورنگزیب
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار