data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا(صباح نیوز)بنگلا دیش جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ 12 فروری شہدا کے خون کا قرض اتارنے کا دن ہے۔ جو لوگ عوامی امنگوں سے غداری کریں گے تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی۔ نئے بنگلا دیش میں قانون سب کے لیے برابر ہوگا، چاہے مجرم عام شہری ہو یا صدر و وزیر اعظم۔ لوٹی گئی قومی دولت جو بیرونِ ملک منتقل کی گئی، اسے واپس لانے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔ عوام کی جان، مال اور عزت کی حفاظت ریاست کی اولین ذمے داری ہوگی۔ منتخب نمائندوں کو ہر سال اپنے اور اپنے خاندان کے اثاثے عوام کے سامنے پیش کرنا ہوں گے۔پورا بنگلا دیش بیدار ہو چکا ہے اور نوجوانوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ پرانے بندوبست اور بوسیدہ سیاست کے ساتھ نہیں ہیں۔ قوم ایک نیا بنگلا دیش دیکھنا چاہتی ہے، جہاں انصاف، شفافیت اور عوامی بالادستی ہو۔وہ تیرھویں قومی پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں دارالحکومت ڈھاکا کے میرول بڈا کے ڈی آئی ٹی میدان میں ڈھاکا11 کے حلقے میں 11 جماعتی انتخابی اتحاد کے جلسے سے بطورِ مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ اس حلقے سے نیشنل سٹیزن پارٹی کے کنوینر ناہید اسلام امیدوار ہیں۔ڈاکٹر شفیق الرحمن نے کہا کہ بنگلا دیش میں نئی سیاست کے ابھرنے کا وقت آ چکا ہے اور 12 فروری کو عوام اپنا فیصلہ سنائیں گے۔ عوام کرپٹ عناصر، بھتا خوروں، قبضہ گروپوں اور سامراجی غلاموں کو ریڈ کارڈ دکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آبرار فہاد، ابو سعید اور ہادی جیسے نوجوانوں کے ہم مقروض ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ اگر عوام نے موقع دیا تو ان کے خوابوں کا باوقار اور روشن بنگلا دیش تعمیر کریں گے۔ یہ ملک ہم نوجوانوں کے ہاتھوں میں دینا چاہتے ہیں، ہم بے روزگاری الاؤنس نہیں بلکہ باعزت روزگار دینا چاہتے ہیں۔ نوجوانوں نے کبھی خیرات نہیں مانگی بلکہ اپنے جائز حقوق اور کام کا مطالبہ کیا۔امیر جماعت نے کہا کہ 1947 اور 1971 کے بعد 2024 میں عوامی امنگوں کا ایک نیا اظہار سامنے آیا۔ کوٹہ اصلاحات کی تحریک نوجوانوں کا سادہ اور جائز مطالبہ تھا، لیکن اسے طاقت کے زور پر دبانے کی کوشش کی گئی، جس کے نتیجے میں معصوم جانوں کی قربانیاں ہوئیں۔ انہوں نے ابو سعید کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سینے پر گولیاں کھا کر تاریخ رقم کی۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ ڈیڑھ دہائیوں کے مظالم کے بعد کچھ لوگ مظلوم سے ظالم بن گئے اور بھتا خوری، قبضہ گیری اور مقدمہ بازی شروع کر دی گئی۔ آج تاجر سے لے کر فٹ پاتھ پر بیٹھے بھکاری تک سب اس ظلم کا شکار ہیں۔ ڈاکٹر شفیق الرحمن نے کہا کہ عوام کی جدوجہد کا مقصد’’ہم انصاف چاہتے ہیں‘‘ تھا۔ اگر کوئی جماعت واقعی کرپشن کے خاتمے کی دعویدار ہے تو اسے اپنے گھر سے آغاز کرنا ہوگا۔ بینک لوٹنے والوں اور قرض نادہندگان کو تحفظ دے کر کرپشن فری ملک نہیں بنایا جا سکتا۔ خواتین کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماں، بہن اور بیٹی کی عزت و سلامتی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا۔ نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی ذمے داری سنبھالنے کے لیے تیار ہو جائیں، کیونکہ وہی بنگلا دیش کو درست منزل کی طرف لے جائیں گے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر انصاف پر مبنی بنگلا دیش کے حق میں عوامی فیصلہ آیا تو ناہید اسلام کو وزیر کے طور پر دیکھیں گے اور سب مل کر ایک ظلم، کرپشن، بھتا خوری اور ناانصافی سے پاک، انسانی اور منصفانہ بنگلا دیش کی تعمیر کے لیے آگے بڑھیں گے۔

ڈھاکا: امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن میرول بڈا ڈی آئی ٹی میدان میں انتخابی جلسے سے خطاب کررہے ہیں

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر شفیق الرحمن انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کے لیے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار