کرتار پور پر یو کے سکھ سنگت کی حاضری‘ مذہبی رسومات ادا کیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260210-08-18
شکرگڑھ (صباح نیوز) سکھ مذہب کے بانی، مذہبی پیشوا بابا گورو نانک دیو جی مہاراج کے دربار صاحب کرتار پور پر یو کے سکھ سنگت نے حاضری دی،سکھ یاتریوں نے ماتھا ٹیکا اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔نارووال ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں شاندار انتظامات کرکے سکھ زائرین کے دل جیت لیے۔بیرون ملک یوکے سے آئے مرد و خواتین سکھ زائرین نے دربار صاحب کرتار پور کا دورہ کیا، اپنی مذہبی رسومات ادا کیں،مختلف مذہبی تقریبات رسومات میں حصہ لیا، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نارووال کی سربراہی میں سخت ترین انتظامات کیے ہوئے تھے، یاتریوں کو کمانڈوز کے حصار میں لایا گیا،گوردوارہ میں عبادت، سکھ پرساد اور لنگر تقسیم کیا گیا، گوردوارہ انتظامیہ اور کمیونٹی نے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا،انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے،سکھ زائرین نے پورے آزادانہ ماحول میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں اور شاندار انتظامات پر حکومت پاکستان ضلعی انتظامیہ نارووال کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مذہبی رسومات ادا کیں
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی