Jasarat News:
2026-07-24@13:41:27 GMT

صحافی معاشرے کے اہم ترجمان میں شمار ہوتے ہیں

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دینے سیاسی دینی اور سماجی رہنماوں کی آمد صحافی معاشرے کے ترجمان ہیں اور عوامی مسائل کو اجاگر کرکے انھیں حل کرانے میں صحافیوں کا اہم کردار ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام پریس کلب کے نومنتخب عہدے داروں کو مبارکباد دینے کے لیے یونین کونسل 66چیئرمین نعیم میمن یونین کونسل 65کے چیئرمین دانش قائم خانی کونسلر عبدالحمید شیخ صغیر قائم خانی راو شعیب ہارون مسیح دعوت اسلامی ٹنڈوجام کے نگراں عارف عطاری عبدالغنی عطاری محمد ضیا مدنی پیپلزپارٹی تعلقہ حیدرآباد کے رہنما مشتاق سپیو گدی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر محفوظ گدی آرگنائزر رشید الن گدی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ آکر پریس کلب کے نومنتخب عہدداروں کو پگڑی پہنائی اور مبادکباد دی۔ اس مو قع پر سیاسی وسماجی اور دینی رہنماوں کا کہنا تھا کہ صحافی عوام کے مسائل کو اجاگر کرکے سامنے لاتے ہیں جنھیں عوامی نمائندے حل کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ صحافی عوام کی ترجمانی کرتے ہیںاسی لیے انھیں حکومت کا چھوتھا ستون کہا گیا ہے انھوں نے کہا انھیں پوری اُمید ٹنڈوجام پریس کلب عوام کی ہمیشہ کی طرح بھر پور ترجمانی کرتا رہے گا اس موقع پر پریس کلب کے نومنتخب صدر اورنگ زیب بھٹو جنرل سیکرٹری جام ناصر گدی فنانس سیکرٹری واجد چانڈیو نائب جنید بھٹی جوائنٹ سیکرٹری صدر حاکم علی زدری آفس سیکرٹری منصف تالپور ایگزیکٹو چیئرمین خادم حسین لاکھو راو حامد گوہرنے ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر کے مسائل پر بھرپور آواز اُٹھا کر انھیں حل کرانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پریس کلب کے نومنتخب

پڑھیں:

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد: (سب نیوز) : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارتِ خزانہ کی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ عائشہ جاوید کو معروف بین الاقوامی اشاعتی ادارے راؤٹلیج (Routledge) کی شہرۂ آفاق کتاب “Women in Public Finance: Stories of Gender in Budgeting” میں بطور معاون مصنفہ شامل کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے محترمہ عائشہ جاوید کی اس شاندار کامیابی کو پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تحریر کردہ باب “Limitless Skies and Endless Dreams” نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے بلکہ جینڈر ریسپانسیو بجٹنگ کے شعبوں میں پاکستانی خواتین کے بڑھتے ہوئے مؤثر کردار کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستانی خواتین کی بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیاں ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرتی ہیں اور پاکستان کے سرکاری افسران کی غیر معمولی صلاحیت، لگن اور فکری استعداد کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی کامیابیاں خصوصاً نوجوان نسل اور خواتین کے لیے باعثِ ترغیب ہیں کہ وہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے خواتین کی سرکاری اداروں میں مؤثر شمولیت اور قیادت کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ، مساوی مواقع اور شمولیتی ماحول ہی پائیدار ترقی کا راز ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرعطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو عالمی اعزاز پر مبارکباد
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • ویژن 2030 نے سعودی معاشرے کو نئی سمت دے دی، خواتین، صحت اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس