ملتان، مرکزی تنظیم لائسنس داران کے زیراہتمام سانحہ ترلائی کلاں کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ وزیرِاعظم، وزیرِداخلہ اور دفاعی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلام آباد کے سانحہ ترلائی کے تمام دہشت گردوں کو فوری گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے، دہشت گرد ملک کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں، پاکستان میں بدامنی کے واقعات کی وجہ سے علاقائی تناو میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم لائسنس داران امام حسین کے مرکزی صدر مہر شاہد عباس اور علامہ مجاہد عباس گردیزی نے کہا کہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں ایک بار پھر شدید دہشت گردانہ حملے نے ملکی امن کو شدید دھچکا پہنچایا ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اس حملے سے نہ صرف عام شہری بلکہ قومی ادارے بھی گہرے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسلام آباد کے مضافاتی علاقے میں مسجد و امام بارگاہ پر خودکش حملے میں سینکڑوں افراد شہید اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے، حملہ نمازیوں پر نمازِ جمعہ کے وقت کیا گیا، جس نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا، اس نوعیت کے حملے صرف بے گناہوں کی جانیں لینے تک محدود نہیں بلکہ ملک کے امن، معاشی استحکام اور عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی سازش ہوتے ہیں جس کے اثرات پوری پاکستانی قوم محسوس کرتی ہے۔ امن اور سلامتی کے اعلی حکام نے اس حملے کو نہایت سنگین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک میں بدامنی پھیلانے کے منظم منصوبے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گرد گروہ بیرونی اشاروں اور غیرملکی حمایت یافتہ نیٹ ورکس کے زیرِ اثر پاکستانی معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس سے ہر پاکستانی فکرمند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم لائسنس داران امام حسین کے زیراہتمام اسلام آباد کے سانحہ ترلائی کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مہر شاہد عباس نے مزید کہا کہ وزیرِاعظم، وزیرِداخلہ اور دفاعی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلام آباد کے سانحہ ترلائی کے تمام دہشت گردوں کو فوری گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے، دہشت گرد ملک کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں، پاکستان میں بدامنی کے واقعات کی وجہ سے علاقائی تناو میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دہشت گرد گروہ سرحد پار سے تربیت اور معاونت حاصل کر کے پاکستان میں حملے کرتے ہیں، جس سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔ حاجی طاہر بلوچ نمبردار، شاہد صدیقی، قمرعباس نقوی ودیگر مقررین نے کہا کہ بار بار دہشت گردانہ حملے عام شہریوں کی روزمرہ زندگی کو ا جیرن بنا رہے ہیں، ملک میں انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں تیز رفتاری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ صرف ایک حملہ نہیں بلکہ امن و امان کو نقصان پہنچانے اور پاکستانی معاشرے کو خوفزدہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ دہشت گرد عناصر کی سازشیں نہ صرف ملکی خودمختاری کو نقصان پہنچا رہی ہیں بلکہ عوامی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلام آباد کے سانحہ ترلائی نے کہا کہ کرتے ہیں رہے ہیں
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔